We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سول ایوی ایشن اتھارٹی ماحولیاتی کنٹرول کیمٹی کا علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اجلاس

سول ایوی ایشن اتھارٹی ماحولیاتی کنٹرول کیمٹی کا علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اجلاس

لاہور (یو این این )پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیراہتمام ماحولیاتی کنٹرول کیمٹی کا اجلاس 13 اگست کو علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ لاہور پرمنعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت طاہر سکندر ائیرپورٹ مینیجر علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے کی۔ اس اجلاس کا مقصد عیدالااضحیٰ کے موقع پر قربان کیے جانے والے جانوروں کی باقیات کی ائیرپورٹ حدود اور ملحقہ علاقوں سے بر وقت صفائی اور انخلاء تھا۔ اس اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی ، پاکستان آرمی ، اے ایس ایف کے سینیئرافسران کے علاوہ ائیرلائنز آپریٹر کمیٹی کے سربراہ اور لاہور اور والٹن کینٹونمنٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے اجلاس کو عید الااضحیٰ کے موقع پرائیر پورٹ کے اردگرد اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔ طاہر سکندر ، ائیرپورٹ منیجرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور نے اجلاس کے شرکاء4 کو پرندوں کی ائیرپورٹ کے ارد گرد موجودگی کی وجہ سے جہازوں کو پیش آنے والے مسائل و خطرات سے آگاہ کیا اور یہ باور کروایا کہ ائیرپورٹ کی حدود اور ملحقہ علاقوں میں صفائی انتہائی ضروری ہے تاکہ پرندے اس طرف رخ نہ کریں۔ ائیرپورٹ مینیجر طاہر سکندر نے شرکاء کو بتایا کہ اس سلسلہ میں ائیرپورٹ کے ارد گرد عوام الناس کی آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا جا چکا ہے اور مساجد میں جمعہ کے خطبات کے ذریعے بھی اس آگاہی مہم کو فروغ دیا جائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com