We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں تقرروتبادلے

سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں تقرروتبادلے

لاہور(یو این این ) پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز کے آڈٹ اینڈ فنانس کیڈرمیں صوبہ بھر میں تعینات افسران کے وسیع پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔وزیر محنت انصر مجید خان/چیئرمین گورننگ باڈی پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز کی منظوری سے کمشنر سوشل سکیورٹی ثاقب منان نے صوبہ بھر میں69 افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی سالوں سے ایک ہی جگہ پر تعینات افسران کے تبادلے انتظامی بنیادوں پر عمل میں لائے گئے ہیں۔ڈائریکٹر آڈٹ ہیڈ آفس محمد شریف کو ڈائریکٹر فنانس تعینات کر دیا گیا۔ڈائریکٹر فنانس ہیڈ آفس محمد حلیم کو ڈائریکٹر آڈٹ تعینات کر دیا گیا، ان کے پاس سیکرٹری پنشن فنڈ ٹرسٹ کا چارج بھی رہے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ لاہورمحمد طاہر کو تبدیل کر کے قائمقام ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی ہسپتال شاہدرہ تعینات کر دیا گیا۔قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی ہسپتال شاہدرہ محمد فہیم چوہدری کو ہیڈآفس میں آڈٹ ونگ کا قائمقام ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس تعینات کر دیا گیا۔ قائمقام ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی ملتان اظہار الحق شاہ کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان تعینات کر دیا گیا۔قائمقام ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان تنویرفلک بھٹہ کو تبدیل کر کے قائمقام ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی مظفرگڑھ لگا دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ہیڈآفس فہیم انور چغتائی کو تبدیل کر کے قائمقام ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی ملتان تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی راولپنڈی رفعت جمیل اعوان کو تبدیل کر کے قائمقام ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی ہسپتال اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔قائمقام ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی ہسپتال اسلام آباد محمد اورنگز یب کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔آڈٹ آفیسر ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی رحیم یار خان محمد منیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی رحیم یار خان کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس سوشل سکیورٹی رحیم یار خان افتخارنبی کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔قائمقام ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی سیالکوٹ ذوالفقار احمد کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ منظورحسین کو ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سوشل سکیورٹی ہسپتال گجرات تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ ہیڈآفس محمد یونس ملک کو ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس ہیڈآفس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ادارہ سوشل سکیورٹی میں تعینات 31اکاؤنٹس آفیسرز اور 23آڈٹ آفیسرز کو ان کی حالیہ تعیناتی کی جگہ سے فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔تمام افسران کو ان کی سابقہ جگہ تعیناتی سے چارج چھوڑ کر فوری طور پر نئی جگہ چارج لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com