We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کسان کی خوشحالی کی ضامن

سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کسان کی خوشحالی کی ضامن

حکومت پنجاب کی طرف سے رجسٹرڈ کسانوں کو بذریعہ واؤچر 5000روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جائے گی، ترجمان
لاہور(یو این این )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ سورج مُکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے۔ سورج مُکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار اداکرسکتی ہے کیونکہ اس کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباََ 40۔45فیصد تیل ہوتا ہے۔ مزیدبرآں اس کے تیل میں انسانی صحت کے لئے ضروری وٹامن’اے’، ‘بی’اور ‘کے’پائے جاتے ہیں۔ اس فصل کا دورانیہ تقریباََ 100سے 125دن ہوتا ہے اور کم مدت کی فصل ہونے کی وجہ سے اسے بڑی فصلوں کے درمیانی عرصہ میں بآسانی کاشت کیا جاسکتا ہے۔بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کے لئے بہت موزوں ہے۔ سیم زدہ اور بہت ریتلی زمین اس کے لئے موزوں نہیں ہے۔ امسال حکومت پنجاب کی طرف سے رجسٹرڈ کسانوں کو سورج مکھی کی کاشت پر بذریعہ واؤچر 5000روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔کاشتکار سورج مکھی کی بوری سے ملنے والے واؤچر کا نمبر اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ 8070پر بھیجیں گے اور تصدیقی SMSموصول ہونے پر قریبی موبائل شاپ سے فوری 1000روپے حاصل کریں گے جبکہ بقایا رقم4000 روپے فصل کی کٹائی پر موصول ہونے والے SMSکی بنیاد پر حاصل کرسکیں گے۔ سورج مکھی کی منافع بخش کاشت سے نہ صرف کسان خوشحال ہو گا بلکہ خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کثیر زر مبادلہ کے حصول سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی۔ حکومت پنجاب اور اے پی ایس ای اے (آل پاکستان سولونٹ ایکسٹریکٹرایسوسی ایشن)کے مشترکہ تعاون سے علاقائی سطح پر فصل کی خریداری کے مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہیتاکہ کاشتکاروں کیلئے آسانی پیدا کی جا سکے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان ہر سال300 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر ایک بوجھ ہے۔اس سبسڈی سکیم کے نتیجے میں تیل دار اجناس کی کاشت میں اضافہ ہوگا جس سے ملکی درآمدی بل میں کمی آئے گی

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com