We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سورج مکھی کی افادیت پر بدھ 2 دسمبر کو تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ میں سیمینار کا انعقاد

سورج مکھی کی افادیت پر بدھ 2 دسمبر کو تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ میں سیمینار کا انعقاد

لاہور(یو این این ) محکمہ زراعت پنجاب سورج مکھی کی افادیت اور منافع بخش کاشت کیلئے آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے تعاون سے کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ میں دو دسمبر کو سیمینار کا انعقاد کر رہا ہے جس میں وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے جبکہ سردار عبد الحی خاں دستی مشیر زراعت پنجاب، میاں عملدار عباس قریشی چئیرمین ٹاسک فورس پیسٹی سائیڈز بطور مہمانِ اعزاز شرکت کریں گے۔سیمینار میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔ اس موقع پر زرعی ماہرین کاشتکاروں کو سورج مکھی کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے آگاہی فراہم کریں گے۔پاکستان ہر سال 300 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر ایک بوجھ ہے۔ہم اپنی مجموعی پیداوار کا 12 فیصد خوردنی تیل خود پیدا کرتے ہیں جب کہ باقی ہمیں درآمد کرنا پڑتا ہے۔امسال حکومت پنجاب تیلدار اجناس کی کاشت کے فروغ کیلئے سورج مکھی کی کاشت پر5 ہزار روپے فی ایکڑکی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔اس سال سورج مکھی کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب نے2 لاکھ10 ہزار ایکڑکا ٹارگٹ مقرر کیا ہے جس کے حصول کیلئے محکمہ زراعت پنجاب مصروفِ عمل ہے۔اس سلسلے میں کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پچھلے ماہ ضلع فیصل آباد،گوجرنوالا اور بہاولپور میں کاشتکاروں کو سورج مکھی کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کیلئے سیمینارز کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب سورج مکھی کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے تاکہ تیلدار اجناس کے رقبے میں اضافہ کر کے ملکی درآمدی بل میں کمی لائی جا سکے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com