We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سنیل گواسکر کی عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت سے معذرت

سنیل گواسکر کی عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت سے معذرت

نئی دہلی(یو این این)بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا عمران خان کا وزیراعظم بننا بڑا موقع ہے، توقع ہے پاک بھارت تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا توقع ہے پاک بھارت تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ عمران خان بھارتی عوام کو بہترجانتے ہیں، انھوں نے بھارت میں کافی وقت گزارا ہے، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کامیابی کے بعدعمران خان سے بات ہوئی، انھوں نے مجھ سے پوچھا حلف برداری کیلئے آرہے ہیں تو میں نے مصروفیت کے باعث حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی۔سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا بڑا موقع ہے، ان کو کئی سال سے جانتا ہوں، عمران خان کا وزیراعظم بننا پاک بھارت تعلقات کیلئے اچھا موقع ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں بھارتی کرکٹرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے، سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کے ذاتی دوست ہیں۔اس سے قبل بھارتی رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھونے عمران خان کی جانب سے حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ تقریب حلف برادری میں شرکت کی دعوت اعزاز ہے۔سدھو کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ذاتی ہے، سیاسی نہیں، عمران خان سے بہت پرانے تعلقات ہیں، ،وہ زبردست شخص ہیں، ان کی گرمجوشی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کھلاڑی اورآرٹسٹ رکاوٹوں کو توڑ سکتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com