We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر13 اگست کوطلب

سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر13 اگست کوطلب

کراچی(یو این این)سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر13 اگست کوطلب کرلیا گیا۔ نگراں وزیراعلیٰ فضل الرحمان نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی کو ارسال کی تھی جس میں اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی جس کے بعد قائم مقام گورنرنے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر13 اگست کوصبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں نومنتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا جس کے بعد اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ صدرمملکت کی جانب سے سمری منظورکرنے کے بعد 13 اگست کوہی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کا مرحلہ آئے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com