We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سمو گ آگاہی مہم ، محکمہ زراعت نے پنجاب بھر میں11 ہزار213 کمیٹیاں گاؤں کی سطح پر تشکیل دیدیں

سمو گ آگاہی مہم ، محکمہ زراعت نے پنجاب بھر میں11 ہزار213 کمیٹیاں گاؤں کی سطح پر تشکیل دیدیں

لاہور(یو این این ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ فضائی آلودگی (سموگ) کے خاتمے کیلئے محکمہ زراعت نے پنجاب بھر میں11 ہزار213 کمیٹیوں کی گاؤں کی سطح پر تشکیل دی ہے جو کہ کاشتکاروں کو فصلات کی باقیات مثلاً دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگانے کے متعلق آگاہی فراہم کر رہی ہیں اور ساتھ ہی فصلات کی باقیات کو مانیٹرنگ کرنے کاکام بھی جاری ہے۔ان کمیٹیوں میں گاؤں کے افراد بھی شامل ہیں جو کاشتکاروں تک آگاہی پہنچا رہے ہیں۔اس ضمن میں گاؤں کی سطح پر برجیوں پر دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگانے سے متعلق پیغامات بھی درج کئے جارہے ہیں نیز مساجد کے سپیکروں سے اعلانات بھی کروائے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر بھی فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگانے سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ امسال محکمہ زراعت کی مانیٹرنگ ٹیموں کی وجہ سے دھان کے مڈھوں کو آگ لگائے جانے والے واقعات میں کمی ہوئی ہے۔ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کی صورت میں متعلقہ کاشتکار کے خلاف دفعہ ۔ 144 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے لہذٰا کاشتکار دھان کی کٹائی کے بعد مڈھوں کو آگ لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس عمل سے نہ صرف زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے۔دھان کے مڈھوں سے اٹھنے دھواں ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بھی بنتا ہے۔دھان کے مڈھوں کو تلف کرنے کیلئے کاشتکار روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو کی مدد سے باقیات کو زمین میں ملا دیںیا گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریا فی ایکڑ چھٹہ کرکے پانی لگا دیں۔اس سے زمین کی زرخیزی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ زراعت پنجاب سے اس سلسلے میں مکمل تعاون کریں کیونکہ سموگ کی وجہ سے انسانی زندگیوں پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لہذٰا دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے گریز کیا جائے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com