We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سموگ سے بچنے کیلئے کاشتکارفصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگائیں :ترجمان زراعت

سموگ سے بچنے کیلئے کاشتکارفصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگائیں :ترجمان زراعت

محکمہ زراعت پنجاب کی ٹیمیں مانیٹرنگ کریں گی اور متعلقہ کاشتکار کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
لاہور(یو این این)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق فصلوں کی باقیات مثلاً دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی(سموگ)پیدا ہوتی ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق فضاءمیں معلق ذرات کی زیادہ سے زیادہ مقدار80 مائیکروگرام پر کیوبک میٹر ہونی چاہیے مگر جب یہ مقدار اس حد سے تجاوز کر جائے تو یہ صورتحال فصائی آلودگی(سموگ) کہلاتی ہے جس کی وجہ سے فصلات، باغات اور سبزیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے ۔ان منفی اثرات کی وجہ سے پودوں کی نشوونما متاثر ہونے کی وجہ سے فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فصلوں کی باقیات مثلاً دھان کے مڈھوں اور کپاس کی چھڑیوںکو آگ نہ لگائی جائے بلکہ ان کو زمین میں ملا کر زمین کی زرخیزی میں اضافہ کریں۔اس کے علاوہ بھٹہ کے مالکان بھی فصلات کی باقیات کو بطور ایندھن استعمال کرنے سے گریز کریں۔ سموگ کی صورت میں کاشتکار فصلوں ، باغات اور سبزیوں کو ہلکا پانی لگائیںاس عمل سے سموگ کے اثرات کافی حد تک زائل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ سموگ کی صورت میں کاشتکارہفتہ میں فصلات پر سادہ پانی کا ایک سے دو مرتبہ سپرے کریں ۔پانی کا سپرے کرنے سے فصلوں کے پتوں پرسموگ کی وجہ سے گرد جمع نہیں ہو گی جس سے سموگ سے پودا متاثر ہونے سے محفوظ رہے گااور پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل درست انداز میں جاری رکھنے میں مدد ملے گی ۔ سموگ سے انسانوں کے علاوہ چرند ، پرند اور پودے بھی متاثر ہوتے ہیں۔کپاس کی چنائی صوبہ بھر میں جاری ہے ۔ کپاس کی چنائی شبنم خشک ہونے کے بعد کی جائے اور نمی والی کپاس کو گودام میں رکھنے سے گریز کریں ۔ ترجمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امسال محکمہ زراعت پنجاب کی ٹیمیں فصلات کی باقیات کو جلائے جانے کی مانیٹرنگ کریں گی اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹس مرتب کریں گی۔چونکہ فصلات کی باقیات کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی (سموگ) پیدا ہوتی ہے لہذٰا ماحول کو انسان دوست بنانے کی غرض سے ایسے کاشتکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو اپنی فصلات کی باقیات کو آگ لگائیں گے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com