We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سعودی عرب کے ساتھ سفارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے کینیڈا نے سفارتی کوششیں تیز کردی

سعودی عرب کے ساتھ سفارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے کینیڈا نے سفارتی کوششیں تیز کردی

اوٹاوا(یو این این)سعودی عرب کے ساتھ جاری سفارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے کینیڈا نے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے ریاض کے ساتھ کشدگی ختم کرانے کے لیے اتحادی ملکوں جرمنی اور سویڈن سے بات چیت کی ہے۔ کینیڈین حکومت کے ایک سرکردہ عہدیدار نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ’اوٹاوا‘ سعودی عرب کے ساتھ اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے مختلف چینلز پر کام کررہا ہے۔ کینیڈا کی خاتون وزیرخارجہ کریسٹیا فریلانڈ نے یورپی ممالک کے وزراء خارجہ سے سعودی عرب کے ساتھ جاری کشیدگی پر بات چیت کرتے ہوئے دو طرفہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے معاونت کی درخواست کی ہے۔ اس سے قبل کینیڈا کی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ اوٹاوا نے ریاض کے ساتھ اختلافات دور کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے معاونت مانگی ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری کے معاملے پر کینیڈا کی حکومت نے سعودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے اپنے ہاں متعین کینیڈا کے سفیر کو نکال اور اپنے سفیر کو اوٹاوا سے واپس بلا لیا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com