We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سعودی سکیورٹی فورسز نے البکیریہ میں داعش تنظیم کے حامل شخص کو گرفتار کر لیا

سعودی سکیورٹی فورسز نے البکیریہ میں داعش تنظیم کے حامل شخص کو گرفتار کر لیا

ریاض(یو این این)سعودی سکیورٹی فورسز نے البکیریہ ضلعے میں داعش تنظیم کے طرز فکر کے حامل ایک شخص کو گرفتار کر لیا جو دہشت گرد کارروائی پر عمل درامد کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔سعودی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان کے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے فواز عبدالرحمن الحربی نامی شہری کو پکڑنے کے لیے کارروائی کی۔ اس پر الحربی نے سکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔ بعد ازاں سکیورٹی فورسز نے البکیریہ ضلعے میں ایک مقام پر اس کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا اور اسے خود کو حوالے کر دینے کے لیے کہا۔ جواب میں الحربی نے گاڑی سے باہر آ کر سکیورٹی اہل کاروں پر شدید فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ میں الحربی زخمی ہو کر گر پڑا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے میں کوئی راہ گیر یا سکیورٹی اہل کار زخمی نہ ہوا۔الحربی کے قبضے سے ایک عدد مشین گن، درجنوں گولیاں، پانچ میگزین، ایک پستول اور پستول کی 30 گولیاں برآمد ہوئیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com