We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سعودی سفیر کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات

سعودی سفیر کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات

اسلام آباد(یو این این)سعودی عرب کی حکومت نے بلوچستان کے طلبہ کیلئے سعودی عرب کی بہترین جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے 50 وظائف دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ وظائف گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سطح پر طلبا کو دیئے جائیں گے تاکہ بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو سعودی عرب کی بہترین جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدمل سکے۔ ان وظائف کے تحت نہ صرف تعلیم بلکہ دیگر تمام اخراجات فراہم کئے جائیں گے بلکہ طلبہ کو ماہانہ اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔ ان وظائف کی تعداد اگلے سال سے دگنی کر دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا کو تعلیم کی سہو لتیں فراہم کی جا سکیں۔ سعودی سفیر نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور انہیں ان وظائف کے بارے میں آگاہ کیا۔ سعودی سفیر نے بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے چیئرمین سینیٹ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی ذاتی کاوشوں کی بدولت بلوچستان کے عوام کیلئے فلاحی کاموں کو مزید تقویت ملی ہے۔ اس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان اور سعودی عرب مل کر کوششیں کر سکتے ہیں۔ خطے کا پائیدار امن ہی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بہتر تعلقات کے فروغ کیلئے سعودی سفیر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے طلبہ کیلئے 50 وظائف کو 2019میں دگنا یعنی 100کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات سے بلوچستان کے عوام میں پایا جانے والے احساس محرومی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔بلوچستان کے طلبہ کو بہتر ین جامعات میں تحقیق اور مطالعہ کے مواقع ملیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com