We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کا اوور سیز پاکستانیز کمیشن کا دورہ ، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کا اوور سیز پاکستانیز کمیشن کا دورہ ، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

لاہور(یو این این)وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب وسیم اختر نے کہا ہے کہ ا و پی سی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کا ایک موثر ادارہ ہونے کے علاوہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششوں کا اہم حصہ بھی ہے۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے مشعال ال اوتیبی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔ ڈائر یکٹر جنرل عثمان انور نے وفد کے ارکان کو ادارے کے طریقہ کار اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وائس چیئرپرسن وسیم اختر نے بتایا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے صوبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔ غیرملکی سرمایہ کار صوبہ پنجاب میں توانائی،زراعت، لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ،مائنز و منرلز،انفراسٹرکچر اور دیگر کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ سعودی وفد کے ارکان نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر ز او پی سی اسد نعیم اور خالد مہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com