We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سری دیوی کی سالگرہ پرجھانوی نے ماں کی یادیں تازہ کردیں

سری دیوی کی سالگرہ پرجھانوی نے ماں کی یادیں تازہ کردیں

ممبئی(یو این این)بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی 55 ویں سال گرہ کے موقع پر بیٹی جھانوی کپور نے ماں کی یادیں تازہ کردیں۔بالی ووڈ پر راج کرنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی نے اپنے فنی کیریئر میں کئی مشہور فلمیں کیں اور بہترین اداکاری کی بدولت کئی ایواڈز اپنے نام کئے جب کہ انڈسٹری میں وہ مقام بنایا کہ فلم انڈسٹری میں اُن کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا، آج ان کی 55 ویں سالگرہ پران کے مداح، فنکاراور گھروالے انہیں یاد کرکے افسردہ دکھائی دیئے۔اس موقع پر سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے انسٹا گرام پر بچپن کی تصویر شیئر کرائی جس میں وہ سری دیوی کی گود میں ہیں اور پیچھے والد بونی کپور بھی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔بونی کپور کا اپنی اہلیہ سری دیوی کی سالگرہ پر انہیں یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا میں دو طرح کے فنکار ہیں ان میں سے ایک اداکاراوردوسرا لیجنڈ ہوتا ہے لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ اداکار کو یاد رکھنا پڑتا ہے جب کہ لیجنڈ ہمیشہ یاد رہتے ہیں اور وہ کبھی نہیں مرتے، سری دیوی ایک لیجنڈ اداکارہ تھیں جو ہر دم ہر پل ساتھ رہتی ہیں۔انیل کپور کا بھی اپنی بھابھی کی سالگرہ پرکہنا تھا کہ سری دیوی ایک ستارہ تھیں جس نے نہ صرف اسکرین کو روشن کیا بلکہ جسے بھی چھوا اس کی زندگی روشن بنادی۔ کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرتا جب ہم آپ کو یاد نہ کرتے ہوں، ہم جھانوی اور خوشی میں آپ کا عکس ہر روز دیکھتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com