We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سرکاری کمرشل و زرعی اراضی کو سو فیصد و گزار کرایا جائے، انصر مجید

سرکاری کمرشل و زرعی اراضی کو سو فیصد و گزار کرایا جائے، انصر مجید

لاہور (یو این این )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید خان نے کہا ہے کہ ضلع میں سرکاری کمرشل و زرعی اراضی کو سو فیصد و گزار کرایا جائے اور اس ضمن میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے ۔قبرستا نوں کی اراضی پر کچے پکے تمام مکانات منہدم کئے جائیں تاہم تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں غریب و نادارخاندانوں سے چھت چھننے اور انہیں بے گھر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی انسداد تجاوزات کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودہا سلوت سعید ‘ پارلیمنٹرین چوہدری فیصل فاروق چیمہ ‘ سردار علی اصغر لاہڑی ‘ چوہدری افتخار گوندل ‘ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ڈاکٹر نادیہ عزیز ‘ عنصر ہرل ‘ مےئر سرگودہا ملک اسلم نوید ‘ چےئرمین ضلع کونسل سردار عاصم شیر میکن او رضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر بھی موجود تھے ۔انصر مجید خان نے کہاکہ سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خاتمہ میں حائل رکاوٹو ں کو ہر صورت ختم کیا جائے اور عدالتوں کی طرف سے جاری حکم امتناعی کے خاتمہ کیلئے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیاجائے ۔ ایسے مقدمات کی بھر پور پیروی کی جائے ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت تجاوزات کے معاملہ میں یکساں اور بلا تفریق کاروائی پر یقین رکھتی ہے ۔ حکومت کا عزم ہے کہ سرکاری زمین کا چپہ چپہ قبضہ مافیاسے واگزار کرایاجائے۔ انہوں نے دیہاتوں میں سرکاری احاطے ‘ جوہڑ ‘ دارے سمیت ہر طرح کے سرکاری رقبہ کے قابضین کو متنبہ کیا کہ وہ سرکاری اراضی کو خود خالی کر دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے دیہاتوں کی سطح پر قبرستانوں میں ہر قسم کی تعمیرات اور قابض اراضی کو مسمار کرنے کی ہد ایت کی ۔ انہوں نے کمیٹی کی تجویز پر شہر میں دو نئے ماڈل بازار کی تعمیر کیلئے واگزار کرائی گئی اراضی پنجاب ماڈل بازار اتھارٹی کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے دیہاتوں میں پانچ سے سات مرلہ تک کی کچی آبادیوں کو نہ چھیڑنے کی ہدایت کی تاہم سرکاری اراضی پر قائم ڈیرہ جات اور ذاتی مقاصد کیلئے قائم باڑے ختم کرنے کا حکم دیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنروں کی سربراہی میں انسداد تجاوزات سب کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی تاکہ ان کی تجاویز کی روشنی میں ضلعی کمیٹی سفارشات مرتب کر سکے ۔ انہوں نے تمام وفاقی وصوبائی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اراضی کی تفصیلات ڈسٹرکٹ انسداد تجاوزات کمیٹی کو فراہم کریں تاکہ ا نہیں واگزار کروایا جاسکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں اب تک اربوں ر وپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے جبکہ تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی ۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ تجاوز شدہ اراضی کی پیکٹوریل بریفنگ تیار کریں تاکہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ان کے خلاف حتمی فیصلے کئے جاسکیں۔ اجلاس میں پل 111 اور 46اڈا پر ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com