We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سرکاری ملازمین کی وفاداری حکومت سے نہیں ، ریاست سے ہونی چاہئے‘چیف سیکرٹری

سرکاری ملازمین کی وفاداری حکومت سے نہیں ، ریاست سے ہونی چاہئے‘چیف سیکرٹری

محنتی اوربا صلاحیت نوجوان ملک اور قوم کی خدمت کے جذبے سے سول سروس میں شامل ہوں‘اکبر درانی کا خطاب
لاہور(یو این این ) چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے کہا ہے کہ محنتی اوربا صلاحیت نوجوان ملک اور قوم کی خدمت کے جذبے سے سول سروس میں شامل ہوں، ،سرکاری ملازمین کی وفاداری حکومت سے نہیں بلکہ ریاست سے ہونی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم لائبریری میں سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کرنے والے طلبہ کیلئے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف سیکرٹری پنجا ب کی ہدایت پر قائداعظم لائبریری میں سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کرنے والے طلبہ کی رہنمائی اور تربیت کیلئے چھ روزہ ورکشاپ کا اہتمام محکمہ آرکاؤز اینڈ لائبریریز کی جانب سے کیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ سول سروس میں عزت، نیک نامی کمانے اور عوامی خدمت کا موقع ملتا ہے، نوجوان سی ایس ایس میں جانے اور مقابلے کے امتحانات میں کا شوق رکھتے ہیں لیکن گزشتہ دو برس سے اس اعلیٰ امتحان کا نتیجہ زیادہ اچھا نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کثیر تعداد سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کیلئے اس لائبریری سے استفادہ کرتی ہے، انکی رہنمائی اور تربیت کیلئے ورکشاپس کاسلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس سید کلیم امام نے لیکچر میں کہا کہ سی ایس ایس مقابلے کا امتحان ہے اس میں کامیابی کیلئے سخت محنت کرنی پڑے گی اورجو بہترین کارکردگی دکھائے گا وہ ہی کامیاب ہو گا۔سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز طاہریوسف نے کہا کہ ورکشاپس کا یہ سلسلہ صوبے کی دیگر لائبریریز میں بھی شروع کیا جائے گا۔ ورکشاپ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com