We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سرکاری محکمے اخراجات پر کنٹرول کےلئے متبادل ذرائع پر غور کے بعد تجاویز پیش کریں، مخدوم ہاشم

سرکاری محکمے اخراجات پر کنٹرول کےلئے متبادل ذرائع پر غور کے بعد تجاویز پیش کریں، مخدوم ہاشم

لاہور(یو این این ) کورسز کے لیے کیے جانے والے بیرونی دوروں پر اُٹھنے والے اخراجات پر کنٹرول کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مدد لیتے ہوئے نیٹ ورکنگ اور آن لائن کلاسز سے استفادہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے پنجاب بورڈ آف ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی اداروں سے مشاورت کے بعد باقاعدہ لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ سرکاری محکمے اپنے اخراجات پر کنٹرول کے لیے متبادل ذرائع پر غور کے بعد آسٹیریٹی کمیٹی میں تجاویز پیش کریں ۔صوبائی حکومت کی جانب سے قابل عمل تجاویز پر مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں نے گزشتہ روز آسٹیریٹی کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر برائے کمیونیکشن اینڈ ورکس سردار آصف نکئی، وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب حافظ ممتاز احمد ، منسٹر لیبر انصر مجید خان شریک تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام محکمے بین الاقوامی دوروں سے قبل ان کی افادیت اور مقامی سطح پر اطلاق سمیت تمام تفصیلات سے آگاہ کریں تاکہ غیر متعلقہ دوروں کو کنٹرول کیا جا سکے۔ بیرون ملک کورسز سے استفادہ کرنے والے افسران متعلقہ عملہ کی تربیت کو یقینی بنائیں گے ۔ جہاں تک ممکن ہو گا افادیت کے اعتبار سے اہم کورسز کا مقامی سطح پر انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔آسٹیریٹی کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ صنعت و تجارت، ہائر ایجوکیشن، کمیونیکیشن اینڈ ورکس، سکول ایجوکیشن ، پنجاب انفارمیشن کمیشن ، لوکل گورنمنٹ اور ایری گیشن سمیت نو محکموں کی جانب سے مختلف سفارشات پیش کی گئیں جن میں سے بیشتر منظور کر لی گئیں تاہم وزیر خزانہ نے تمام محکموں کو اخراجات کو معقول بنانے اور غیر ضروری اخراجات پر کنٹرول کی تاکید کرتے ہوئے محکمہ ایریگیشن کو ہدایت کی کے وہ کورسز کے آن لائن انعقاد سے متعلق پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ سے مشاورت کے بعد کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا پیسہ حکومت کے پاس قوم کی امانت ہے اس کا محتاط اور مفید استعمال تمام محکموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com