We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ساہیوال بورڈ کے نتائج ،پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان

ساہیوال بورڈ کے نتائج ،پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان

ساہیوال (یو این این ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن ساہیوال نے ایف ایس سی کے سالانہ امتحان 2018 کا اعلان کر دیا،مجموعی طور پرمریم زاہد نے 1050 نمبر لیکر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، سجا مختار نے 1046 نمبر لیکر دوسری اور محمد منیب نے 1042 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ساہیوال بورڈ میں پری میڈیکل گروپ بوائز میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے لڑکوں میں محمد منیب 1042 نمبر لے کر پہلے شمعون امین 1036 نمبروں کے ساتھ دوسرے اور محمد سلمان 1033 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر سکے ۔ پری میڈیکل گروپ گرلز میں 1050نمبر لے کر مریم زاہد ٹاپ پر رہی ، موریش فاطمہ 1041 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ ارفع طاہر اور عائزہ حسن 1038 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر آئیں ۔پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں محمد لال حسین 1028 نمبر لے کر پہلی پوزیشن پر آئے ، عبدالرحمن علی 1013 نمبر لے کر دوسرے اور سلمان شاہد 1008 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر آئے ۔ پری انجینئرنگ گروپ گرلز میں سجا مختار 1046 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر آئی ، عاصمہ احمد 1032 نمبر لے کر دوسری اور سیدہ آمنہ مناہل 1020 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر آئی ۔جنرل سائنس بوائز میں نعمان طارق 979 نمبر لے کر ٹاپ پر رہے ، اویس عامر 974 نمبر کے ساتھ دوسرے اور جنید افضل 934 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آئے ۔ جنرل سائنس گرلز میں اقراء فاطمہ 1012 نمبر لے کر پہلی پوزیشن لے گئی ، ثانیہ علی 1004 نمبر لے کر دوسری جبکہ لائبہ فاطمہ 1000 نمبر لے کر تیسری پوزیشن لے گئی ۔ کامرس گروپ بوائز اینڈ گرلز میں مجموعی طور پر مہرین یاسین 1026 نمبر لے کر پہلی پوزیشن جیت گئی ، سمراء جاوید 989 نمبر لے کر دوسری اور شہریار نے 948 نمبر لے کر تسیری پوزیشن حاصل کی ۔ہیومینیٹیز گروپ بوائز میں خرم شہزادنے 979 نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی ، سعید صدیق 978 نمبر وں کے ساتھ دوسری جبکہ ساجد علی اور محمد اعجاز نے 973 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ہیومینیٹیز گروپ گرلز میں رمشاء ندیم 964 لے کر ٹاپ پر رہی ، زینب ظفر 962 نمبروں کے ساتھ دوسری ،رمشاء طارق اور سعدیہ اشفاق 953 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر آئیں ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com