We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سابق وزیر اعظم کے بھائی راجہ جاوید اشرف کی نیب کو دھمکیاں ، چیئرمین نیب کا سخت نوٹس

سابق وزیر اعظم کے بھائی راجہ جاوید اشرف کی نیب کو دھمکیاں ، چیئرمین نیب کا سخت نوٹس

دشنام طرازی کرنے اور نیب کیخلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
نیب کو دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا، ترجمان
لاہور(یو این این ) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف کی طرف سے نیب کو دھمکیاں دینے ، دشنام طرازی کرنے اور نیب کیخلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترجمان نیب نے کہا ہے کہ نیب کو ایسی دھمکیوں سے مرعوب یا خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ،نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کو قانون کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے کاتمے اور عوام کی لوٹی ہوئی دولت برآمد کر کے قومی کزانے میں جمع کروانے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے ۔ نیب آئینی و قانونی حدود میں رہتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کسی بھی دھمکی کو خاطر میں لائے بغیر اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com