We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے

سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے

راولپنڈی(یو این این)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اپنے دورِ اقتدار میں اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اینٹی کرپشن کے ادارے نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اختیارت کے نا جائز استعمال کا ریفرنس درج کر لیا۔سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے، جس کے باعث قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق انفارمیشن سیکریٹری فاروق، سابق پبلک انفارمیشن آفیسر سلیم، حسن شیخو، حنیف اور ریاض پر بھی سابق وزیرِ اعظم کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے یونی ورسل سروسز فنڈ کے لیے غیر قانونی مارکیٹنگ کمپین چلائی، جس سے قومی خزانے کو 12 کروڑ اسّی لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔خیال رہے کہ نیب کی جانب سے یہ اقدام وزیرِ دفاع پرویز خٹک، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درّانی اور کراچی کے میئر وسیم اختر کے خلاف ایکشن کی منظوری دینے کے ایک دن بعد سامنے آیا۔گزشتہ روز قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں منعقدہ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 14 مختلف اہم افراد کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com