We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

زینب کیس میں انصاف ہوا، ایسا ہی از خود نوٹس شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء چاہتے ہیں، طاہرالقادری

زینب کیس میں انصاف ہوا، ایسا ہی از خود نوٹس شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء چاہتے ہیں، طاہرالقادری

ڈی ایس پی کی سطح کے افسر فیلڈ ڈیوٹی سے ہٹائے گئے، امید ہے اس سے بڑے رینک کے افسر بھی جلد ہٹائے جائینگے
شریف برادران کیساتھ جو ہورہا ہے وہ اس سے برے سلوک کے مستحق ہیں، منہاج القرآن کے 38ویں یوم تاسیس کے موقع خطاب ، کیک کاٹا
لاہور(یو این این )قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے 38ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے زینب کے ساتھ پیش آنے والی درندگی کا نوٹس لیا تو ورثاء کو انصاف مل گیا، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء بھی حصول انصاف کیلئے ایسا ہی نوٹس چاہتے ہیں ، شریف برادران کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ اس سے زیادہ برے سلوک کے مستحق ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ڈی ایس پی کے سطح کے افسران کو او ایس ڈی بنانا خوش آئند ہے امید ہے اس سے بڑے رینک کے افسر بھی فیلڈ ڈیوٹیوں سے ہٹائے جائینگے، ملزمان کو او ایس ڈی بنانا ایک آغاز ہے، کامل انصاف کے بہت سے مراحل ابھی باقی ہیں، عمران خان نے ٹیلیفون کر کے انصاف دلوانے کا یقین دلایا تھا، ہمیں امید ہے کہ انصاف ہو گا، میری 38سالہ تحریکی جدوجہد میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا دن بہت تلخ تھا، 17 جون 2014 ء کے دن اور 31,30اگست 2014 ء4 تک 23 کارکنوں کو شہید کیا گیا اور سینکڑوں کارکنوں کے خلاف 56 جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئیں مگر کبھی گھبرائے نہیں، ہم اللہ کے حضور سرخرو ہیں، مظلوموں کو انصاف دلوانے کے لیے جو بن سکا وہ کیا، ہمارے کارکنوں نے دھرنوں اور احتجاج کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا، ہم نے جو پہلا دھرنا دیا تھا ابھی اس کے مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں 38ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا، اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر(ر) محمد اقبال، رفیق نجم، جی ایم ملک، سید الطاف حسین شاہ، ڈنمارک مجلس شوریٰ کے صدر شیخ اشفاق احمد، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، شعبہ خواتین ،یوتھ ونگ، ایم ایس ایم، علماء کونسل اور عوامی لائرز موومنٹ کے رہنما موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی واحد تحریک ہے جس نے 38سال کی جدوجہد میں دنیا کے 90سے زائد ملکوں میں اپنا فعال تنظیمی نیٹ ورک قائم کیا، تحریک کے کام کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی، منہاج القرآن کے دائرہ کار میں احیائے دین، تجدید دین، روحانیت اور خدمت انسانیت شامل ہے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، آغوش اور ملک گیر سکولوں کا نیٹ ورک اس کی قابل ذکر کامیابیاں ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس صدی کی عالم اسلام کی بے مثال تحریک ہے، اس تحریک نے تین نسلوں کے اخلاق، اعمال اور عقائد کی حفاظت اور آبیاری کی ہے، اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں تحریک منہاج القرآن کے کام پر پی ایچ ڈیز ہورہی ہیں، میرے کام پر 14سے زائد پی ایچ ڈیز ہو چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے بین المذاہب ہم آہنگی اور بین المسالک رواداری کے لیے قابل اطمینان کام کیا ، اس کا اجر اللہ کے پاس ہے اور دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں خدمت دین اور خدمت انسانیت کی توفیق دئیے رکھے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com