We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ میری بیٹی ’نشا‘ ہے، سنی لیون

زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ میری بیٹی ’نشا‘ ہے، سنی لیون

ممبئی(یو این این)نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی بیٹی نشا کے روپ میں زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ ملا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے سنی لیون نے اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت تحفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا انہیں بھارت میں قیام کے دوران جو سب سے پیارا تحفہ ملا ہے وہ ان کی بیٹی نشا کور ہے۔سنی نے کہا نشا سے بڑا اورخوبصورت تحفہ شاید مجھے کبھی نہیں مل سکتا تھا، جب میں 60 سال کی ہوجاؤں گی اور لوگ مجھ سے پوچھیں گے کہ بھارت نے آپ کوکیا دیا تو میں کہوں گی بھارت نے مجھے’’نشا‘‘ دی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سنی لیون اوران کے شوہر ڈینئل ویبر نے ایک یتیم بچی گود لی تھی جس کا نام نشا کور ویبر رکھاتھا، نشا کے علاوہ سنی لیون کے دوبیٹے ہیں جن کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com