We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

زمین کے لین دین سے متعلق مسائل کیلئے رئیل سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیقائم ہو گی ، سعید الحسن شاہ

زمین کے لین دین سے متعلق مسائل کیلئے رئیل سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیقائم ہو گی ، سعید الحسن شاہ

نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم گھروں کی تعمیر میں علاقائی کلچر کے مطابق گراؤنڈ لیول تا کثیر منزلہ گھر بنائے جائیں گے
وافر مقدار میں سرکاری اراضی کی دستیابی سے گھروں کی تعمیر میں پچاس فیصد تک کم لاگت آئے گی
لاہور (یو این این )صوبا ئی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ اپنا گھر اپنی چھت کی فراہمی کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پر پنجاب میں دیگر صوبوں کی نسبت حوصلہ افزا کام ہو رہا ہے۔ بہت جلد دوسرے صوبوں میں بھی پنجاب کی طرز پر کام کا آغاز کیا جائے گا تا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔ گھروں کی تعمیر میں ہر علاقے اور صوبے کے کلچر کو مدِنظر رکھتے ہوئے گراؤنڈ لیول تا کثیر منزلہ گھر بنائے جائیں گے۔ اس وافر مقدار میں سرکاری اراضی کی دستیابی سے گھروں کی تعمیر میں پچاس فیصد تک کم لا گت آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گھروں کی تعمیر میں وفاقی ہاؤسنگ اتھارٹی کا رول سہولت کار کا ہو گا اور تمام تر تعمیر نجی ڈیویلپرز کے ذریعے ہو گی۔ پنجاب میں 10 لاکھ کنال زمین لینڈ بنک میں شامل کی جا چکی ہے۔لودھراں، چشتیاں اور اوکاڑہ میں اسی سال گھروں کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیرِ انتظام 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کی راہ میں حائل قانونی سقم دور کرنے، فنانشل ماڈل اور ہاؤسنگ اتھارٹیز کے قیام سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بنک، بنک آف پنجاب اور دیگر بنکوں سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں سرمایہ کاری سے متعلق مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔ زمین کے لین دین سے متعلق مسائل کو موثر طریقے سے نمٹانے کے لیے رئیل سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (RERA) کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ RERA کے قیام سے بنکوں، سرمایہ کاروں اور عوام کو فائدہ ملے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com