We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

زرداری صاحب کے دو مسئلے ہیں ایک آیان علی اور دوسرا پتلی گلی، فیاض الحسن چوہان

زرداری صاحب کے دو مسئلے ہیں ایک آیان علی اور دوسرا پتلی گلی، فیاض الحسن چوہان

زرداری صاحب کی خواہش ہے کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکلے اور وہ پتلی گلی سے نکل جائیں
سندھ کی جعلی نمائندگی کے ذریعے معیشت سے کھلواڑ کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی
لاہور(یو این این ) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کراچی سے لیکر خیبر تک پورا پاکستان کسی کی میراث نہیں ہے نہ ہی کسی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی صوبے یا شہر میں کسی پاکستانی شہری کے داخلے پر پابندی لگا سکے۔ سعید غنی صاحب جیسے سیاستدان جو زرداری صاحب اور ان کی مافیا کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے رہے ہیں ان کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ سندھ میں کسی کے داخلے پر پابندی لگا سکیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آلِ زرداری اور خود زرداری صاحب کے دو مسئلے ہیں ایک آیان علی اور دوسرا پتلی گلی۔ آیان علی سے رشوت خوری کرواتے ہیں اور رشوت خوری پکڑی جائے توپتلی گلی کا استعمال کرتے ہیں۔اب آیان علی تو باہر بیٹھی ہیں اور پتلی گلی ای سی ایل کی وجہ سے کام نہیں آ رہی۔اب زرداری صاحب کو مسئلہ ہورہا ہے اور انکی شدت سے خواہش ہے کہ انکا نام ای سی ایل سے نکلے اور وہ پتلی گلی کا استعمال کر سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعید غنی صاحب تو زرداری صاحب کے لیے پین کلر کا کام کرتے ہیں۔یہ کرپٹ لوگ جعلی طریقے سے سندھ کی نمائندگی حاصل کر کے اس کی معشیت سے کھلواڑ کرتے ہیں جس کے باعث ہر سال بے شمار لوگ غربت سے شہید ہوتے ہیں۔انکے اوپر لادے ہوئے جاگیردار اآلِ زرداری اور انکے حواری جو اربوں ڈالر کی کرپشن کرتے ہیں اور جب ہم نے ان کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کی تو ہمیں سندھ کا دشمن کہتے ہیں۔مزید برآں انہوں نے کہا کی وفاقی کا بینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک سپریم کورٹ سے فیصلہ نہیںآتا اور تحریری آرڈر نہیں آتاتب تک ای سی ایل سے نام نکالنے اور رکھنے کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com