We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

زراعت ہاؤس لاہور میں ہیومین ریسورس منجمنٹ سسٹم کاافتتاح

زراعت ہاؤس لاہور میں ہیومین ریسورس منجمنٹ سسٹم کاافتتاح

محکمہ زراعت پنجاب کا ای گورننس کی جانب پہلا قدم، کارکردگی میں بہتری لانے میں بنیادی کردار ادا کرے گا، نعمان لنگڑیال
لاہور(یو این این ) محکمہ زراعت پنجاب نے ای گورننس کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا ہے،اس ضمن میں زراعت ہاؤس لاہور میں ہیومین ریسورس منجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب کا نعقاد کیا گیا جس میں ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔محکمہ زراعت نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے اس سوفٹ وئیر بنایا ہے۔افتتاحی تقریب میں احسان بھٹہ اسپشل سیکرٹری (زراعت)، فیصل یوسف ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(آئی ٹی)،محمد رفیق اختر ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر عمر ملک ایڈوائزر ایگریکلچر ڈیلیوری یونٹ نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہصوبہ میں زراعت فی الوقت وہ واحد محکمہ ہے جوموجودہ حکومت کی ڈیجیٹل پالیسی کی تقلید میں ہیومین ریسورس منجمنٹ سسٹم کو لاگو کر رہا ہے۔ اس سسٹم کے تحت محکمہ زراعت کے گریڈ1 تا20 کے ملازمین کا مکمل ڈیٹا ایگری ایچ آر ایم ایس ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ یہ خودکار نظام محکمہ زراعت کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور سنئیر منجمنٹ ٹیم کو ملازمین کی ضروری تربیت وکارکردگی کی مکمل رپورٹ پیش کرے گا اور اس رپورٹ کی روشنی منجمنٹ ٹیم یہ فیصلہ کر سکے گی کہ ملازمین کو کس قسم کی تربیت کی ضرورت ہے تاکہ ان کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہمحکمہ زراعت پنجاب اپنے جدید طریقہ کار سے انسانی وسائل کی بہتری کیلئے ہمیشہ سے کوشاں رہا ہے تاکہ ادارے کے ملازمین نہ صرف کاشتکاروں بلکہ زرعی شعبہ کے متعلقہ انڈسٹری کو بھی معیاری خدمات فراہم کر نے کے قابل ہو سکیں۔موجودہ حکومت نے ادارہ جاتی بہتری کیلئے ایگری ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے تحت اصلاحات شروع کی ہیں۔ ہیومین ریسورس منجمنٹ سسٹم (HRMS) ای گورنمنٹ کی جانب ایک پہلا زینہ ہے جو کہ محکمہ زراعت کے ملازمین کی کارکردگی میں بہتری لانے میں بنیادی کردار ادا کرے گی

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com