We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

زراعت کی ترقی کیلئے مستند معلومات اور تجزیات کی روشنی میں پالیسی وضع کرنا ہو گی، لنگڑیال

زراعت کی ترقی کیلئے مستند معلومات اور تجزیات کی روشنی میں پالیسی وضع کرنا ہو گی، لنگڑیال

لاہور (یو این این )محکمہ زراعت پنجاب نے انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پاکستان(IFPRI)اور ادارہ برائے خوراک و زراعت، اقوامِ متحدہ (FAO) کے تعاون سے پنجاب فوڈ آؤٹ لک رپورٹ مرتب کی جس کی افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی،ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر زرعی ماہرین ، معیشت دانوں، ڈیٹا اسپیشلسٹس اور ڈویلپمنٹ پروفیشنلزکی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔وزیر زراعت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج پنجاب کی زراعت میں ایک نئی شروعات دیکھنے کیلئے یہاں موجود ہیں۔ یہ رپورٹ پنجاب میں زرعی شعبے میں کی جانے والی اپنی نوعیت کی پہلی کاوش ہے جس کی تجاویز مرتب کرنے میں ایگریکلچر ڈلیوری یونٹ، انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پاکستان(IFPRI)اور ادارہ برائے خوراک و زراعت، اقوامِ متحدہ نے مشترکہ طور پر انتھک محنت کی۔ پنجاب فوڈ آؤٹ لْک رپورٹ کے اجراء کے ساتھ محکمہ زراعت پنجاب اس رپورٹ میں سامنے آنے والے ٹھوس حقائق اور شواہد کی روشنی میں فیصلہ سازی کے ایک نئے عہد میں داخل ہو رہا ہے۔اگر ہم زراعت کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان تجربات سے حاصل شدہ مستند معلومات اور تجزیات کی روشنی میں پالیسی وضع کرنا ہو گی۔یہ رپورٹ ربیع کی تین فصلوں یعنی گندم، دالوں اور آلو، (جو کہ موسمِ سرما میں 85فیصد رقبہ پر کاشت کی جاتی ہیں ) کامفصل تجزیہ اور دور اندیش فیصلہ سازی کے لیے جامع معلومات فراہم کرتی ہے اور یوں یہ رپورٹ حکومت کے لیے کسان دوست پالیسی متعارف کروانے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔موجودہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی سرگرمی سے کام کر رہی ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری مواقع اور وسائل فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے میں انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پاکستان(IFPRI) اور ادارہ برائے خوراک و زراعت، اقوامِ متحدہ کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس اہم رپورٹ کی تیاری میں انتھک لگن کے ساتھ کام کیا۔ اس موقع پر ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء4 کو بتایا کہ کسانوں کو مختلف فصلوں میں پیدا ہونے والے نئے رجحانات کے بارے میں بھی مفید معلومات فراہم کرے گی۔اس رپورٹ کی روشنی میں کسان زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے لیے موزوں فصلوں کی کاشت کے بارے میں بہتر فیصلہ کر سکیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com