We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

زائد تنخواہ لینے والے افسران سے 31 کروڑ30 لاکھ روپے کی وصولی

زائد تنخواہ لینے والے افسران سے 31 کروڑ30 لاکھ روپے کی وصولی

9 افسران کے ذمہ 11 کروڑ80 لاکھ ررہتے ہیں ، ڈی جی نیب کی رپورٹ پر سپریم کورٹ کی افسران سے جواب طلبی
لاہو(یو این این )نیب نے سپریم کورٹ میں پنجاب کی 56 کمپنیوں کے مبینہ بے ضابطگیوں کیس میں رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زائد تنخواہ لینے والے افسران سے 31 کروڑ30 لاکھ روپے واپس لے لیے ہیں۔ سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 56 کمپنیوں میں زائد تنخواہ لینے والے افسران سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پرڈی جی نیب لاہور نے رپورٹ پیش کی۔ ڈی جی نیب نے عدالت کوبتایا کہ کمپنیوں میں کام کرنیوالے افسران کے ذمہ 43 کروڑ 20 لاکھ روپے تھے، جن میں سے 31 کروڑ 30 لاکھ روپے واپس ہو چکے ہیں جبکہ 9 افسران کے ذمہ 11 کروڑ80 لاکھ رہتے ہیں۔ عدالت نے ڈی جی نیب کی رپورٹ پر9 افسران کو جواب دینے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے پنجاب کی 56 کمپنیوں میں زائد تنخواہ لینے والے افسران سے متعلق ازخود نوٹس لیا تھا اورنیب کوحکم دیا تھا کہ افسران سے زائد وصول کی گئی تنخواہ واپس لی جائے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com