We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ریکوزیشن کے بعد 14روز میں اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں، فیاض الحسن چوہان

ریکوزیشن کے بعد 14روز میں اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں، فیاض الحسن چوہان

نون لیگ اقوام متحدہ کا اجلاس بھی بلا لے تو کرپشن اور بدعنوانی کے کسیوں سے جان نہیں چھوٹے گی
اسمبلی کا اجلاس 4روز قبل ختم ہوا ہے، اجلاس پہلے ہی 14اکتوبر کو طلب کررکھا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی درخواست پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا ۔ ریکوزیشن کے بعد قانونی طور پر 14روز میں اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں اور ہم نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی 14اکتوبر کو طلب کررکھا ہے تاہم اسمبلی کا اجلاس 4روزقبل ہی ختم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ اقوام متحدہ کا اجلاس بھی بلا لے تو کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب آزاد اورخودمختار ادارہ ہے اور وہ اپنے فرائض نہایت غیرجانبداری سے انجام دے رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریلویز، پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز سمیت تمام قومی ادارے خسارے میں جاچکے ہیں جس کی وجہ سے قرضہ لئے بغیر گزارا ممکن نہیں ہے تاہم موجودہ حکومت آئی ایم ایف سے آسان شرائط پر قرضہ لینے کے لئے کوشاں ہے۔

Back to Conversion Tool

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com