We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ریاستی رٹ کے مقابل شرپسندوں کو سرنڈرکرناہوگا، آسیہ امیر

ریاستی رٹ کے مقابل شرپسندوں کو سرنڈرکرناہوگا، آسیہ امیر

قانون شکنی کاارتکاب کرنیوالے پرتشدد مظاہر ین قانون کے شکنجے میں ہوں گے
لاہور (یو این این ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء آسیہ امیر نے کہا کہ ریاستی رٹ کے مقابل شرپسندوں کو سرنڈرکرناہوگا۔ حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران قانون شکنی کاارتکاب کرنیوالے قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کسی اندرونی یابیرونی دباؤمیں آنیوالے نہیں ،حکومت کی رٹ پرہرگزکمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔نیشنل سکیورٹی کونسل کے حالیہ اجلاس میں ہونیوالے فیصلے خوش آئندہیں۔قومی معاملات بارے منتخب سیاسی اوردفاعی قیادت کے موقف میں کوئی فرق نہیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکمران خاندان معصوم ہے اورنہ مظلوم لہٰذاء قومی وسائل میں نقب لگانے ،عدالت عظمیٰ پر حملے کرنیوالے اوردفاعی اداروں کیخلاف زہریلی مہم جوئی کرنیوالے کرداروں کویقینامنطقی انجام تک پہنچایاجائے گا ۔ عدالت میں جھوٹ کوبری طرح شکست ہوگی جبکہ حق وصداقت اورانصاف کاپرچم لہرا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت چاروں صوبوں کے عوام آزاد عدلیہ اورتحریک انصاف کے کپتان وزیراعظم عمران خان کی پشت پرکھڑے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے باشعور پاکستانیوں کے بل پر پاناماپیپرزوالے معاملے کومنطقی انجام تک پہنچادیا جبکہ شورمچانے والے آج خفت مٹانے کیلئے ماتم کررہے ہیں جبکہ بھارت میں بھی صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیابیوں سے پاکستان میں انصاف کادوردورہ ہوگا اورکرپشن کے سیاہ بادل چھٹ جائینگے۔

Back to Conversion Tool

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com