We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

روشن مستقبل کیلئے ٹیکس کی بنیاد وسیع اور کرپشن کے خاتمے کی ضرورت ہے، پیاف

روشن مستقبل کیلئے ٹیکس کی بنیاد وسیع اور کرپشن کے خاتمے کی ضرورت ہے، پیاف

لاہور (یو این این )پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے نئی آنے والی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے اور کرپشن کی خاتمے کی ضرورت ہے ۔ٹیکس نیٹ میں توسیع کے اقدامات کیے جائیں ٹیکس دہندگان پر مزید ٹیکس نہ لگائے جائیں اس وقت جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت کیلئے قرضوں کی ضرورت پیش آرہی ہے ۔ٹیکس نہ دینے کے کلچر کی وجہ سے سے حکومتی ریونیو میں کمی ہورہی ہے اور اسے پورا کرنے کیلئے حکومتی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ نئی حکومت کو ٹیکس کلچر بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک پاکستان کا امیج بھی مزید بہتر بنانا ہو گا غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہتر ماحول پیدا کرنا ہو گا تاکہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہو سکے ۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمدصوفی کے ہمراہ تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ادانہ کرنے کی ایک بڑی وجہ ٹیکس دہندہ اور ٹیکس گزار کے مابین اعتماد کا فقدان ہے جسے دور کیے بغیر محاصل میں اضافہ نہ ممکن ہے ٹیکس دہندہ کو عزت ملے گی تو ٹیکس کلچر کی حوصلہ افزائی ہو گی اورٹیکس نیٹ میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کی فوری ضرورت ہے ۔جبکہ ملکی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی بھی ضرورت ہے ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیاء کی بہترین سٹاک ایکسچینج قرار دیا جارہا ہے ، سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے55ارب ڈالرمالیت سے زائد کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا، طویل ،کشادہ اور محفوظ سڑکیں ، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ پاکستان کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com