We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

رنویر کی عزت نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین دپیکا پر برس پڑے

رنویر کی عزت نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین دپیکا پر برس پڑے

ممبئی(یو این این)سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر رنویر سنگھ کی عزت نہیں کرسکتیں تو انہیں چھوڑ دو۔گزشتہ روز پریانکا چوپڑا نے’ورلڈ فوٹوگرافی ڈے‘ پرانسٹا گرام پر اپنی اوراپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی تصویر شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کبھی لگتا ہے دپیکا رنبیر کپور کو کبھی بھول نہیں پائیں گی۔ ایک صارف نے غصے میں کہا ’’دپیکا اگر آپ رنویر سنگھ کی عزت نہیں کرسکتیں تو چھوڑ دو اسے، وہ تم سے بہتر جیون ساتھی کا مستحق ہے۔ ‘‘ایک صارف نے دپیکا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا مہربانی کرکے رنبیر کپور کو بھول جاؤ، تمہیں رنویر سنگھ کے روپ میں اتنا اچھا دوست اور انسان ملا ہے لیکن تم پھر بھی ایک دھوکے باز کے لیے روتی ہو۔ ایک صارف نے دپیکا سے پوچھا اگر تم رنویر سنگھ کے ساتھ خوش نہیں ہو تو اس کے ساتھ کیوں ہو۔ پائل نامی صارف نے کہا میں دپیکا سے بہت متاثر تھی لیکن اب نہیں ہوں کیوں دپیکا آج بھی رنبیر کے پیچھے بھاگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ایسے میں دپیکا کا اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپورکو یاد کرنا لوگوں سے ہضم نہیں ہورہا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com