We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

رانی مکھرجی نے سلمان اور شاہ رخ کو سمدھی بننے کی دعا دے دی

رانی مکھرجی نے سلمان اور شاہ رخ کو سمدھی بننے کی دعا دے دی

ممبئی(یو این این)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو مستقبل میں سمدھی بننے کی دعا دے دی۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اوراداکارہ رانی مکھرجی نے حال ہی میں سلمان خان کے گیم شو’’دس کادم‘‘میں شرکت کی۔ شو کے دوران شاہ رخ خان نےاپنے چھوٹے بیٹے ابرام کو سلمان خان سے ملاتے ہوئے کہا کہ اسے بھی سلمان کی طرح لڑکیوں میں گھرے رہنا پسند ہے۔شاہ رخ خان کی بات پر رانی مکھرجی نے شاہ رخ اورسلمان کو مستقبل میں سمدھی بننے کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ وہ دعا کریں گی کہ سلمان خان کی ایک بیٹی ہو اور مستقبل میں شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام اور سلمان خان کی بیٹی کے درمیان رشتہ بن جائے اور دونوں کی شادی ہوجائے۔رانی کی بات پر شاہ رخ خان نے کہا اس کانام رانی مکھرجی نہیں بلکہ ’’شادی مکھرجی‘‘ہونا چاہئیے۔ یاد رہے کہ گیم شو ’’دس کا دم‘‘کی آخری قسط 7 اور 8 ستمبر کو ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com