We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

رانا مشہود کی وزیر اعظم کے دوروں پر تنقید چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے، فیاض الحسن چوہان

رانا مشہود کی وزیر اعظم کے دوروں پر تنقید چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے، فیاض الحسن چوہان

رانا مشہود اور حمزہ شہباز دونوں پولٹری کے ناجائز کاروبار کی وجہ سے ککڑی مافیا کے طور پر جانے اور پہنچانے جاتے ہیں
ککڑی مافیا کا اپنی کرپشن پر احتساب اور پکڑ کے نتیجے میں چیخنا اور چلانا عوام کو سمجھ آ رہا ہے،وزیر اطلاعات پنجاب
لاہور(یو این این)ککڑی مافیا کو زیب نہیں دیتا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک دوست پالیسز اور بیرون ملک دوروں پر تنقید کرے۔ آل شریف کا یہ پرانا وطیرہ ہے۔ جب تک حکومت میں رہتے ہیں قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگاتے ہیں مگر جب احتساب کا سامنا کرناپڑ جائے تو ساتھ ہی جمہوریت کو خطرہ ہے کا راگ الاپنا شروع کر دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے آج رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر رانا مشہود نے پولٹری انڈسٹری پر قبضہ کر رکھاہے۔ انکی ککڑی مافیا کے طور پر شہرت سے ملک کا بچہ بچہ واقف ہے۔ ایسے بدنام زمانہ افراد کو ملک کے وزیر اعظم کے اوپر دشنام طرازی زیب نہیں دیتی۔ آل شریف اور ان کے کرپٹ حواری اب عوام کو مذید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ شفاف احتساب ہوتا دیکھ کے ان کا اس طرح بد حواس ہونا سب کو سحمجھ آتا ہے۔ رانا مشہود نیحمزہ شہباز کے ساتھ مل کر دس سال تک کس طرح ملک کو لوٹا سب جانتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو شرم آنی چائیے عوام کی حمایت کی بات کرتے ہیں۔ یہ جان لیں کہ ملک کے منتخب وزیر اعظم پر اس طرح الزام تراشیوں سے اب جان نیہں چھوٹنے والی۔ بے لاگ اور بے باک احتساب کا سامنا ہر صورت کرنا پڑے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com