We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

رانا مشہود کا بیان سستی شہرت کے حصول کی ایک ناکام کوشش ہے: فیاض الحسن چوہان

رانا مشہود کا بیان سستی شہرت کے حصول کی ایک ناکام کوشش ہے: فیاض الحسن چوہان

لاہور(یو این این )رانا مشہود کے بیان کا مقصد سستی شہرت کا حصول ہے۔ یہ 2018ء کے الیکشن کو مشکوک بنانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ سابقہ حکومت ماضی میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے بدھ کے روز پنجااب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دنوں میں سابقہ حکومت کے وزیر ماحولیات مشاہد اللہ نے بھی بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسی طرح اسٹیبلشمنٹ کی ساکھ کو خراب کرنے کی ایک ناکام سازش کی تھی۔ مگر جب ان کو عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان کو وزیرماحولیات سے وزیر مخولیات بنا دیا۔ یہ حکمت عملی اب آل شریف کی جانب سے رانا مشہود کے ذریعے اختیار کی جا رہی ہے۔ رانا مشہود کاکل کا بیان اور آج کی گفتگو یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ ان کی ذاتی رائے نہیں ہے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ رانا مشہود کا بیان دراصل آنے والے ضمنی الیکشن میں عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔ بیان کا مقصد عوام کو یہ یقین دلانا ہے کہ سابقہ حکومت کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو چکی ہے جو کہ سراسر خرافات ہے۔ انشاء اللہ ن لیگ اس بار بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔ بعدازاں انہوں نے ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینیٹرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی فتح کو عمران خان کی پالیسیوں کی فتح قرار دیا

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com