We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

رانا ثناء اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

رانا ثناء اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

لا ہور (یو این این )رانا ثناء سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم،آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری ۔لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری سمیت دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثناء اللہ کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں عام انتخابات کے دوران اور بعد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں۔انہوں نے تمام متعلقہ فورمز پر سیکیورٹی کے لیے درخواستیں دیں لیکن سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے کوئی شنوائی نہیں کی جا رہی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس حکام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com