We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

راؤ انوار کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت کے خلاف درخواست دائر

راؤ انوار کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت کے خلاف درخواست دائر

کراچی(یو این این) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود کے والد نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ مقتول نقیب اللہ کے والد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم راؤ انوار کو ضمانت دینے سے مقدمات پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملزم کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں اور گرفتار کرکے شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملزم راؤ انوار کو گرفتارکرکے جیل منتقل کیا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جولائی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مقدمات میں راؤ انور کے ریلیز آرڈر جاری کیے تھے جس پرعمل درآمد کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم راؤ انوار کی ایک ضمانت 10 جولائی کو اور دوسری 20 جولائی کو منظور کی تھی۔ ملزم راؤ انوار کی جانب سے 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راؤ انوار کی رہائی کے احکامات پردستخط کیے تھے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com