We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (اتوارکو) طلب

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (اتوارکو) طلب

لاہور (یو این این ) ذی الحج 1439ھ کا چاند دیکھنے کیلئے روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 12اگست بروز اتوار بمطابق 29ذیقعد کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ماہرین فلکیات نے بھی چاند اتوار کو نظر آنے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔محکمہ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اتوار کی شام محکمہ موسمیات کمپلیکس کراچی میں مرکزی چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہو گا جبکہ زونل روئت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسی روز بوقت نماز مغرب ان کے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے جن میں ذی الحج کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار ذیقعد کا مہینہ 29ایام پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب تمام اسلامی ایام اور مذہبی تہواروں کے بارے میں سو فیصد درست پیش گوئیاں کرنیوالے ملک کے ممتاز رویت ہلال ایکسپرٹ، ماہر فلکیات ، قمر شناس و علم الاعداد پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ ذی الحج کا چاندآج 12 اگست بروز اتوار کی شام نظر آئے گا جس کے باعث یکم ذی الحج کل 13 اگست بروز پیر اورعید الاضحی 22 اگست بروز بدھ بمطابق 10 ذ ی الحج کو ہوگی جبکہ اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں بدھ کو ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ۱ٓنکھوں دیکھے چاند کے مطابق قوی امکان ہے کہ اس بار سعودی عرب اور بعض دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی عید قربان ایک ہی روز ہوگی جبکہ فرزندان اسلام 21 اگست بروز منگل کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 11 اگست بروز ہفتہ کی شام ذی ا لحج کا چاند نظر آنا ممکن نہیں کیونکہ اس روز بوقت نماز مغرب نئے چاند کی عمر پاکستان میں 4 گھنٹے اور سعودی عرب میں 6 گھنٹے ہوگی جبکہ عینی رویت کیلئے چاند کی عمر کا 20 سے 34 گھنٹے کے درمیان ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح نیا چاندآج 12 اگست بروز اتوار کی شام نظر آ ئے گا اور یکم ذی الحج کل 13 اگست بروز پیر کو ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 11 اگست بروزہفتہ کو 14:57 بجے جبکہ سعودی وقت کے مطابق 12:57 بجے ہوگی۔ پروفیسر محمد حمزہ نعیم نے مزید بتایا کہ غروب شمس کے 50 منٹ بعد تک چاند کا نظر آنے کیلئے افق پر کھڑے رہنا ضروری ہے لیکن 11 اگست کو پاکستان میں یہ وقت 8 سے9 منٹ اور سعودیہ میں 5 سے9 منٹ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ فرزندان توحید 21 اگست بروز منگل کو فریضہ حج ادا کریں گے اور سعودیہ و پاکستان میں عید الاضحی 22 اگست بدھ کو ہی منائی جائے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com