We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ذیابیطس کا سدباب،ڈنمارک 3اضلاع کے 6سکولوں میں ہیلتھی روم قائم کرے گا

ذیابیطس کا سدباب،ڈنمارک 3اضلاع کے 6سکولوں میں ہیلتھی روم قائم کرے گا

ذیابیطس کا سدباب،ڈنمارک 3اضلاع کے 6سکولوں میں ہیلتھی روم قائم کرے گا
وزیر صحت پنجاب سے ڈنمارک کے سفیر رولف ہومبو کی ملاقات، شعبہ صحت کے استحکام پر بات چیت
نوجوان ڈاکٹروں کو کلینک اور ڈینٹل کلینک قائم کرنے کے لئے بلاسود قرضے دیں گے،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (یو این این)ڈنمارک پنجاب میں ذیابیطس کے سدباب اور صحتمند طرز زندگی کے فروغ کیلئے 3اضلاع کے 6سکولوں میں ہیلتھی روم قائم کرے گا۔ ان کمروں میں بچوں کے لئے ایل سی ڈی سیکرینز اور ٹیبل ٹینس نصب کی جائیں گی جبکہ طلبا کے لئے معلوماتی بروشرز بھی ہوں گے۔ اس سلسلے میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ڈنمارک کے سفیر رولف ہومبو نے آج یہاں ملاقات کی اور اس پروگرام سمیت شعبہ صحت کے استحکام اور دیگر امور پر بات چیت کی۔ صحت عامہ کے شعبے میں اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب میں ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ تربیت کا جامع پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ نوجوان ڈاکٹروں کو کلینک اور ڈینٹل کلینک قائم کرنے کے لئے بلاسود قرضے دیں گے۔ بالخصوص ڈاکٹروں کی دیہی علاقوں میں تعیناتی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 10ارب روپے کی لاگت سے صوبے ہیلتھ کارڈ سکیم کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک وسیع کیا جارہاہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فیملی پلاننگ پروگرام کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ ماں اور بچے کی صحت کے اہداف کے لئے مربوط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی پنجاب بھر میں ایک مربوط مہم کے دوران غذائی کمی کا شکار بچوں کی درست تعداد سامنے آئی۔ انہوں نے کہا کہ صحتمند ماں اور بچہ صحتمند معاشرے کے ضامن ہیں۔غذائیت کی کمی کئی بیماریوں کا باعث ہوتی ہے۔ ہفتہ غذائیت کے دوران لاکھوں بچوں اور ماؤں کو وٹامنز اور زنگ کی خوراک دی گئی اور اب ان کا 1260مراکز میں مزید علاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت بالخصوص ذیابیطس سے نمٹنے کے لئے ڈنمارک کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سفیر ڈنمارک رولف ہومبو نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔ ڈنمارک پنجاب میں شعبہ صحت کی بہتری کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس سے آگاہی کے لئے ڈنمارک کے ماہرین تعاون پر تیار ہیں۔ پہلے مرحلے میں راولپنڈی، لاہور اور ملتان کے 2،2منتخب سکولوں میں ہیلتھی روم بنائے جائیں گے۔ ڈنمارک پنجاب میں ذیابیطس کے علاج کے لئے انسولین کی سستے داموں فراہمی کا بھی جائزہ لے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com