We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

دیہی خواتین میں کم قیمت و سستے داموں پولٹری یونٹس کی تقسیم

دیہی خواتین میں کم قیمت و سستے داموں پولٹری یونٹس کی تقسیم

لاہور (یو این این )محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے دیہی علاقوں کی خواتین میں کم قیمت و سستے داموں پولٹری یونٹس کی تقسیم عمل میں لائی گی۔ اس سلسلے میں سول ویٹنری ہسپتال علی رضا آباد تحصیل رائیونڈ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے سیاسی امور اکرم چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ملحقہ دیہی علاقوں کے رہائشیوں میں 5مرغیاں اور 1 مرغے پر مشتمل پولٹری یونٹس سستے داموں مہیا کئے گئے۔تحصیل رائیونڈ سے متصل دیہاتوں سے بڑی تعداد میں خواتین اور مرد پولٹری یونٹس کی خریداری کے لئے آئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سستے داموں پولٹری یونٹس کی تقسیم کا مقصد دیہی علاقوں کی خواتین میں گھریلو سطح پر صاف ستھری خوراک ،دیسی انڈوں کے استعمال اور مرغبانی کے معاشی پہلوؤں پر شعور اجاگر کرنا ہے۔اکرم چوہدری نے کہا کہ پولٹری یونٹس کی سستے داموں دیہی علاقوں میں عام آدمی کو فراہمی بڑی اہمیت اور معنی رکھتی ہے کیونکہ ایک تو اس سے سردیوں میں کچن کے لئے انڈوں کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے دوسرے گھریلو سطح پر مرغبانی کو فروغ دے کر منافع بھی کمایا جا سکتا ہے۔ یہ منصوبہ کاغذوں تک محدود تھا جسے آج ہم نے حقدار تک پہنچا دیا ہے۔ حمزہ شہباز نے پولٹری فارم اپنے گھر تک محدود رکھے اور عام آدمی کی فلاح کے برعکس زاتی مفاد کو ترجیح دی۔مشیر وزیر اعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں ہر سال 3000 یونٹس کی سستے داموں تقسیم ہو گی جبکہ صرف آج لاہور میں 300 یونٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ شہری و دیہی دونوں علاقوں میں لوگ مرغبانی کا شوق رکھتے ہیں۔لائیو سٹاک مرغبانی کے ساتھ ساتھ بطخیں، شتر مرغ، اونٹ اور گائے بھینس پالنیاوران سے استفادہ کرنے کے رجحان کو بھی بڑھاوا دے رہی ہے۔ایسے افراد کو جانوروں کے علاج کے لئے بھی مفت سہولت دی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں اکرم چوہدری160 نے کہا کہ لائیو سٹاک کے زیر انتظام مہیا کردہ تمام جانور صحت مند اور مفید ہوتے ہیں جن کی دیہی علاقوں میں بڑی مانگ ہے بالخصوص یہ دیسی مرغیاں روزانہ اور باقاعدہ انڈے دیتی ہیں۔حکومت غریب عوام کو اس سب کی فراہمی کے لئے سبسڈی دے رہی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اشرف، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر باری، ڈاکٹر آصف رفیق اور ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا بھی موجود تھیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com