We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

دیہات کے 85 لاکھ فارمرز سے متعلقہ معلومات کو مرتب کیاگیا، نسیم صادق

دیہات کے 85 لاکھ فارمرز سے متعلقہ معلومات کو مرتب کیاگیا، نسیم صادق

لاہور (یو این این )پنجاب یونیورسٹی لاہور میں انوینشن ٹواینووینشن 2018کے تحت دوروزہ سمٹ کااہتمام کیاگیا جسمیں محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ نے بھرپورشرکت کی۔ اس سمٹ میں ان مختلف تعلیمی اداروں اورانڈسٹریز نے بھی شرکت کی جنہوں نے ان کی ترقی کے لئے سودمندکام کئے ہیں۔ اس سمٹ میں نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک نے محکمہ میں کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے 9211ورجوئیل گورننس سسٹم کاسٹال لگایاگیا۔ جہاں سب سے بڑی ورجوئیل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم 9211کی پریکٹیکل ڈیمونسٹریشن دی گئی۔ ہم اسے 9211ورجوئیل گورننس سسٹم کہتے ہیں جوکہ ایک کاروباری معاون کے طورپر کام کرتاہے یہ سسٹم فارمرکو مہیاکی جانے والی سروسز کے معیار کوجانچتاہے۔ اس سسٹم سے پنجاب کے تمام دیہات میں پائے جانیوالے 8.5ملین فارمرز اور انکی 66ملین لائیوسٹاک سے متعلقہ معلومات کو مرتب کیاگیاہے۔ جو فارمرزکودی جانیوالی 434خدمات کی دستیابی اوراس کے معیارکو یقینی بنانے میں معاونت کرتاہے۔ یہاں یہ امردلچسپی سے خالی نہ ہوگاکہ یہ معلومات مرتب کرنے میں انٹرنیٹ، کمپیوٹر یاکسی قسم کی سمارٹ ڈیوائس استعمال نہیں کی گئی۔ محکمہ لائیوسٹاک کے 9ہزارافراد پر مشتمل فیلڈ سٹاف نے سادہ GSMنیٹ ورک کے ذریعے سادہ موبائل ٹیلی فون استعمال کرتے ہوئے یہ معلومات مرتب کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جدت کاعوام کی فلاح کے لیے بہم دستیاب رہنابہت ضروری ہے۔ پیشہ ورطبیب اورعمومی معالج جدت سے استفادہ کرتے ہوئے ایجاد سے کہیں بڑھ کر فائدہ پہنچانے کی سعی کرتاہے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہونے پر مسرت کااظہارکیا اورمختصردورانیہ میں محکمہ لائیوسٹاک کی پہلی لائیوسٹاک پالیسی کے مرتب کرنے سے لیکر لاکھوں لائیوسٹاک فارمرز کو لائیوسٹاک سروسز ان کے فارمز اورگھروں کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی جس کے ذریعے پنجاب کے 25ہزار8سو92دیہات کے لائیوسٹاک فارمرزکو ایک مربوط نظام کے تحت الیکٹرانک کوڈیفکیشن کی گئی ہے۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے مہیاکردہ اونٹنی کے دودھ اورشترمرغ کے گوشت کے لیے بذریعہ لٹریچر معلومات بھی مہیاکی گئیں ہیں۔ محکمہ لائیوسٹاک کے سٹال پر طلبہ وطالبات اورخواتین وحضرات کی بڑی تعدادموجود تھی۔ جس میں شترمرغ کے بچوں اورانڈوں کے ساتھ ساتھ پختہ عمر کے پرندے بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر محکمہ لائیوسٹاک کی تعلیمی بس اورموبائل ایمبولینس بھی عوام کی توجہ کامرکز بنی رہی۔ جہاں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ کے ساتھ ساتھ سمٹ کے تمام عمر کے شرکاء لائیوسٹاک سے متعلقہ معلومات حاصل کرتے رہے۔ عوام اورطلبہ کی کثیرتعداد نے محکمہ کی طرف سے لگائے گئے سٹال، تعلیمی بس، موبائل ایمبولینس اورمحکمہ کی دیگرسرگرمیوں کو بہت سراہا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com