We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

دیگر محکموں کیساتھ مل کر فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

دیگر محکموں کیساتھ مل کر فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

لاہور (یو این این )فصلوں کی باقیات کی تلفی اور فضائی آلودگی (سموگ) کے خاتمہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے پیر کے روز سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر غضنفر علی ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) نے کی ۔اجلاس میں محکمہ زراعت پنجاب کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ زراعت پنجاب کے اعلیٰ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت کی کاوشوں کی بدولت فصلوں کی باقیات کو جلانے پر دفعہ- 144 کا نفاذ عمل میں لایا جا چکا ہے اور فصلوں کی باقیات کو چلانے والے واقعات مثلاً دھان کے مڈھوں کو آگ لگائے جانے کی محکمہ زراعت پنجاب کا عملہ مسلسل مانیٹرنگ کررہا ہے ۔اس ضمن میں ضروری معلومات محکمہ موحولیات سے بھی حاصل کی جا رہی ہیں اور دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے پر ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں ایف آئی آرز کا اندراج عمل میں لایا جارہا ہے ۔اب تک پنجاب بھر میں دھان کے مڈھوں کو آگ لگائے جانے پر254 ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں۔اس ضمن میں محکمہ زراعت پنجاب کا عملہ ضلعی انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کررہا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر غضنفر علی ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) نے کہا کہ فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے محکمہ زراعت ،ماحولیات و ضلعی انتظامیہ شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں اور حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات کی وجہ سے پچھلے سال کی نسبت سموگ میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔سموگ کی وجہ سے ٹریفک کے جو مسائل کا سامنا گذشتہ برس کرنا پڑا وہ اس سال نہیں ہوا۔ڈاکٹر غضنفر علی نے اس ضمن میں محکمہ زراعت کے افسران سید ظفریاب حیدر ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔عوام کو سموگ اور فصلوں کو آگ نہ لگانے کے متعلق بروقت آگاہی پھیلانے پر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت نے سموگ کے متعلق جاری مہم کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز دیں اور موجود افسران کو مزید بہتر کام کرنے کی ہدایت کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com