We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

دینی ،سیاسی جماعتوں کاجشن آ زادی بھرپور منانےکا اعلان

دینی ،سیاسی جماعتوں کاجشن آ زادی بھرپور منانےکا اعلان

مینار پاکستان پر ہزار فٹ لمبا پرچم لہرایا جائیگا، شہداءِ پاکستان کیلئے قرآن خوانی،اجتماعی دعائیں کی جائینگی
لاہور (یو این این )کل جماعتی ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور تحریک بازیابی نعلین پاکؐ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں ملک کی قابل ذکر 15دینی ،سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ایوان مشائخ 10شالیمار روڈ لاہور میں الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری کی صدارت منعقد ہوا جبکہ مہمان خصوصی الشیخ پیر سلمان منیر سجادہ نشین سمبڑیال شریف تھے اجلاس میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت ، جے یو پی، عالمی تحریک دعوت الحق ، جمعیت علماءِ اہلسنت، خاکسار تحریک،مصطفائی جسٹس موومنٹ ،عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت ، مجلس احرارِ اسلام،جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ،جمعیت مشائخ پاکستان، تحریک آزادئ کشمیر، سنی علماء فورم،تحریک اتحاد بین المسلمین اور چاروں مسالک اتحاد علماء کونسل کے راہنما علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا یوسف احرار،پیر جمشید احمد نورانی، مولانا عبد الستار نیازی، مولانا حنیف حقانی، علامہ اصغر عارف چشتی، ڈاکٹر شاہد نصیر، میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، پیر ایس اے جعفری،علامہ وقار نقوی، قاری محمد منسوب رحیمی، مولانا عمر حیات، قاری محمد قاسم بلوچ،میاں محمد نعیم،حافظ یعقوب شاہ ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 15دینی، سیاسی جماعتوں نے جشن آزادی بھرپور منانیکا اعلان کیا اور 14اگست کوحسب سابق ملک بھر میں جشن آزادی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا اور پیر ولی اللہ شاہ کی قیادت میں مینارِ پاکستان پر ایک ہزار فٹ کا بڑا قومی پرچم لہرایا جائیگا اور آزادی کا کیک کاٹا جائیگا۔نیز شہداءِ پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے ملک بھر کی ہزاروں مساجد و مدارس میں قرآن خوانی اور خصوصی طور پر اجتماعی دعائیں بھی کی جائیں گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت اور وطن کی محبت جزو ایمان ہے اسلئے 22کروڑ غیور عوام 14اگست جشن آزادی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منانیکا اہتمام کریں جو حب الوطنی کا حقیقی تقاضا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com