We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

دمشق کے نزدیک فضا میں ہدف کا راستہ روک لیا گیا

دمشق کے نزدیک فضا میں ہدف کا راستہ روک لیا گیا

بیروت(یو این این)شام میں فضائی دفاعی نظام نے لبنانی سرحد کے نزدیک شام کے دیہی علاقے میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک "معاند ہدف” کا راستہ روک لیا۔ یہ واقعہ دیر العشائر کے علاقے کے اوپر پیش آیا۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ الاذقیہ صوبے میں اْس کے فضائی عسکری اڈّے حمیمیم کو دو ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا گیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ رواں ماہ 3 اگست کو اعلان کیا تھا کہ شامی حکومت کے فضائی دفاعی نظام نے دمشق کے مغرب میں ایک "مْعاند ہدف” کا راستہ روک لیا۔ تاہم اس حوالے سے کسی جانب پر الزام عائد نہیں کیا گیا اور نہ یہ بتایا گیا نہ نشانہ کس ہدف کو بنایا گیا۔ عام طور پر دمشق کی جانب سے اسرائیل پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ فضائی حملوں کے ذریعے شام میں عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے۔ شام میں 2011ء کے بعد سے اسرائیل نے بارہا شام میں بشار کی فوج یا لبنانی تنظیم حزب اللہ کے عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ کچھ عرصہ قبل اسرائیل کی آخری کارروائی میں شام میں ایرانی ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com