We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

داتا گنج بخش زون میں کرپشن ، لوٹ مار عروج پر ،ورک چارج گینگ مین ’’مالک‘‘ بن گیا

داتا گنج بخش زون میں کرپشن ، لوٹ مار عروج پر ،ورک چارج گینگ مین ’’مالک‘‘ بن گیا

لوٹ مار کا حصہ نیچے سے اوپر تک’’ ایمانداری‘‘ سے تقسیم کیا جاتا ہے، اعلیٰ افسران کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے
انٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران ضبط کیا جانے والا سامان سٹور میں پہنچنے سے قبل ہی فروخت کر دیا جاتا ہے، اعلیٰ حکام بے خبر
راحیل نامی ورک چارج ملازم’’ کرپشن کا ریکوری ‘‘نائٹ شفٹ میں نائب داروغہ انیق کو’’ انسپکٹر ‘‘لگا دیا، لاری اڈہ کا ملازم ریڈ کلر ک بنا دیا
سپریم کورٹ کے حکم پر بڑے کروڑوں روپے مالیت کے سائن بورڈز ضبط کئے گئے ، کرپٹ افسران نے بیچ کر رقم ہڑپ لی، ذرائع کا دعویٰ
لاہور (قیصر مغل ) کرپشن کے خاتمہ ، احتساب اور میرٹ کا نعرہ لگا کر بننے والی پی ٹی آئی حکومت سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے کرپشن اور لوٹ مار نہ روک سکی ، بالخصوص داتا گنج بخش زون میں اختیارات کا ناجائز استعمال ، میرٹ اور رولز اینڈ ریگولیشن کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں ۔ داتا گنج بخش زون کو ورک چارج گینگ مین نے ہائی جیک کر رکھا ہے ، تجاوزات کی آڑ میں عملہ تہہ بازاری کی کارروائی کے نتیجہ میں روزانہ لاکھوں روپے کا سامان سٹور میں پہنچنے سے پہلے ہی فروخت کر دیا جاتا ہے، لوٹ مار کا حصہ نیچے سے اوپر تک’’ ایمانداری‘‘ سے تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ اعلیٰ افسران کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ داتا گنج بخش زون میں کرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے اور اس حوالے سے انٹی کرپشن میں متعدد انکوائریاں بھی زیر التواء ہیں ، بالخصوص داتا گنج بخش زون کے عملہ تہہ بازاری نے تجاوزات کیخلاف عدالتی حکم پر حکومتی مہم کو بنیاد بنا کر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے اور عملہ تہہ بازاری کے آپریشن کے دوران ضبط کیا جانے والا سامان سٹور میں پہنچنے سے قبل ہی فروخت کر دیا جاتا ہے جس سے حکومتی خزانے میں ریونیو جمع نہیں ہوتا جبکہ کرپٹ عملہ اور افسران ہر ماہ لاکھوں روپے جیبوں میں ڈال کر لے جاتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داتا گنج بخش زون میں سپرنٹنڈنٹ آفس کبھی کبھار آتا ہے اور اس کی جگہ سکیل 5 کا راحیل نامی ایک ورک چارج گینگ مین پورے زون کا ’’ان داتا ‘‘ بن کر پورے زون کے ’’معاملات ‘‘ چلا رہا ہے اور تجاوزات سے حاصل ہونے والی ناجائز کمائی اوپر تک پہنچاتا ہے ۔ سکیل 5کا گینگ مین کرپٹ افسران کی آشیرباد سے عملہ تہہ بازاری کی مرضی سے ڈیوٹیاں لگاتا ہے ، نائٹ شفٹ میں بھی اپنی مرضی سے غیر قانونی طور پر ایک انیق نامی ایک نائب داروغہ کو جو سکیل 5 کا ملازم ہے کو انسپکٹر تہہ بازاری لگارکھا ہے جبکہ لاری اڈہ کے ایک ملازم سلیم کو بھی غیر قانونی طور پر ریڈ کلرک بنا رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ دو ٹرک صبح اور دو ٹرک رات کے وقت تجازات کیخلاف آپریشن میں جاتے ہیں اور واپسی پر ضبط شدہ لاکھوں روپے کا سامان لادا ہوتا ہے اور یہ سامان سگیاں پل پر واقع داتا گنج بخش زون کے سٹور میں نہیں پہنچتا اور نہ ہی سرکاری ریکارڈ میں شامل کیا جاتا ہے اور اسے سٹور کے باہر ہی متعلقہ مالکان اور دیگر لوگوں کو فروخت کر دیاجاتا ہے، ضبط شدہ یہ سامان سرکاری ملکیت ہوتا ہے جس کا باقاعدہ ریکارڈ رکھنا ہوتا ہے اور جرمانے کے بعد اس کی واپسی ہوتی ہے لیکن اس حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں تاہم فائلوں کا پیٹ بھرنے کے لئے معمولی اندراج کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بڑے سائن بورڈز کیخلاف داتا گنج بخش زون میں بھی آپریشن ہوا اور صرف مال روڈ ، ہال روڈ انار کلی سے ہزاروں ٹن وزنی سائن بورڈ ضبط کئے گئے جن کی مالیت کروڑوں روپے تھی لیکن یہ بھی سٹور میں نہیں پہنچے اورکرپٹ افسران نے بیچ کر ساری رقم ہڑپ لی ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ڈپٹی کمشنر ، لارڈ میئر ، سیکرٹری بلدیات ، سینئر وزیر پنجاب صرف داتا گنج بخش زون کے عملہ تہہ بازاری اور سٹور کا صرف موجودہ حکومت کے قیام سے اب تک کا آڈٹ کرائیں تو تین ماہ میں ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن سامنے آ جائے گی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com