We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

داتا گنج بخش ؒ کا975 واں سالانہ عرس مبارک، تقریبات کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل

داتا گنج بخش ؒ کا975 واں سالانہ عرس مبارک، تقریبات کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل

تین روزہ تقریبات کے پہلے روز وزیر اعلیٰ پنجاب رسم چادر پوشی کر کے تقریبات کا آغاز کرینگے
عرس کے دورا ن تین ہزار پولیس ،450قومی رضاکار اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران فرائض انجام دیں گے
سکیورٹی کے لئے قرب و جوارا ور اطراف میں 50سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جائے گا
لنگر اور دودھ کی سبیل کے لئے بھی دربار کے قرب و جوار میں پوائنٹس بنائے جائیں گے
عرس کے دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، سیکرٹری اوقاف کا اجلاس سے خطاب

لاہور (یو این این)صوبائی سیکر ٹری اوقاف ذولفقار احمد گھمن نے جمعہ کے روز داتا دربار کے کمیٹی روم میں عرس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کا975 واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ تین روزہ تقریبات کے پہلے روز وزیر اعلیٰ پنجاب رسم چادر پوشی کر کے تقریبات کا آغاز کرینگے۔ جبکہ گورنر پنجاب 26اکتوبر کو عرس کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس میں مہمان خصوصی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے 3 ہزار پولیس اہلکاران،450قومی رضاکار اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران فرائض انجام دیں گے۔سکیورٹی کے لئے قرب و جوارا ور اطراف میں 50سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جائے گا جبکہ اس پورے عمل کی تینوں دن سیف سٹی کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لئے ناصر با غ،سینٹرل ماڈل سکول،اسلامیہ ہائی سکول،آزادی چوک، موری گیٹ اور لوہاری گیٹ میں جگہ بنائی جائے گی۔ لنگر اور دودھ کی سبیل کے لئے بھی دربار کے قرب و جوار میں پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ سکیورٹی کی بہتری کے لئے زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا۔ زائرین کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لئے میو ہسپتال، منشی ہسپتال ا ورد اتا دربار ہسپتال میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرس کے دنوں میں لنگر اور دودھ کے معیار کے سختی سے چیکنگ بھی کی جائے گی اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کو پابند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے افسران عرس کے دنوں کے لئے اپنے اپنے فوکل پرسن کی تعیناتی اور ان کی مکمل معلومات فراہم کریں تاکہ ایک معلوماتی ڈائریکٹری مکمل کرکے آپس میں روابط بہتر بنائے جا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ دربار اور اس کے قرب و اطراف کو برقی قمقموں ،محرابوں اور دیگر سامان سے خوبصورت تزئین و آرائش کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکر ٹری اطہر مسعود، ڈائریکٹ جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری ، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار سکندر ذولقر نین کے علاوہ تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com