We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

داتا گنج بخشؒ نے صوفیانہ افکار و تعلیمات کو احکامِ شریعت کے تابع قراردیا

داتا گنج بخشؒ نے صوفیانہ افکار و تعلیمات کو احکامِ شریعت کے تابع قراردیا

فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے علی ہجویری کی تعلیمات سے راہنمائی کی از حد ضرورت ہے، عالمی کانفرنس
لاہور (یو این این )محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب،فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے علی ہجویری کی تعلیمات سے راہنمائی کی از حد ضرورت ہے۔ داتا صاحب کے افکار اسلامی علوم و معارف کا خزانہ اورآپ کا آستاں روحانی فیوض کا مرکز ہے ۔ کشف المحجوب شریعت و طریقت کے مضامین سے آراستہ ہے۔ اِن خیالات کا اظہار عالمی تصوف کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں صوبائی وزیرِ اوقاف پیر سیّد سعید الحسن شاہ ، سید رفاقت علی گیلانی پولیٹیکل ایڈوائزر برائے وزیر اعلی پنجاب، سیکر ٹری اوقاف ذوالفقار احمد گھمن ، ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور دنیا بھر سے آئے ہوئے سکالرز اور مہمان علماء نے کیا ۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 975ویں سالانہ عرس پر منعقدہ عالمی کانفرنس ’’شیخ علی ہجویری کا تصوف کے احیاء میں کردار ‘‘ کے عنوان پر جناب سجاد میر(ممتاز تجزیہ کار/کالم نگار)،جناب الشیخ فضل بن محمد القیروانی التونسی (تیونس)،جناب الدکتور احمد حسن قاضی (طیبہ یونیورسٹی ، مدینہ منورہ)،جناب الشیخ عمر سلیم البغدادی(بغداد ، عراق)، جناب ڈاکٹر علی اکبر رضائی فرد (ایران)،جناب الشیخ المفتی عبد الرحمن قمر (نیویارک)، جناب ڈاکٹر محمد سلیم مظہر (پنجاب یونیورسٹی)نے خطاب کرتے ہوئے کہاحضرت داتا گنج بخشؒ نے صوفیانہ افکار و تعلیمات کو مکمل طورپر احکامِ شریعت کے نہ صرف تابع قراردیا بلکہ تصوف کو شریعت کا امین اور نگہبان بنا کر پیش کیا اور یوں برصغیر میں ایک ایسے اسلامی مکتبِ تصوف کی بنیاد رکھی جِس کی بلندیوں پر ہمیشہ شریعت و طریقت کا پرچم لہراتا رہے گا۔ ایک ہزار سال قبل ہند کی سرزمین میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ نے حرفِ حق کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت ، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رسالت اور اسلام کی حقانیت کا جو بیج بویا ،وہ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے ایک ایسا تناور درخت بن گیا جِس کی جڑیں اس سرزمین میں نہایت مضبوط ہوگئیں اور شاخیں وسیع فضاؤں میں پھیل گئیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com