We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

خودکشی یا قتل؟ طالب علم کی موت معمہ بن گئی، اسکول انتظامیہ کی والدین کو دھمکیاں

خودکشی یا قتل؟ طالب علم کی موت معمہ بن گئی، اسکول انتظامیہ کی والدین کو دھمکیاں

کراچی(یو این این)گلبرگ سمن آباد میں واقع اسکول کے طالب کی موت معمہ بن گئی، اسکول انتظامیہ کے موقف نے واقعے پر سوالیہ نشان لگا دیا.تفصیلات کے مطابق گیارہ سالہ طالب علم حبیب اللہ کے کیس میں‌تحقیقات نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں.بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ انھیں دھمکا رہی ہے کہ گھر سے نہ نکلیں، اسکول کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نہیں دکھائی جارہی، اسکول انتظامیہ نے کہاہے کہ پہلے ایف آئی آردرج کرائیں پھرفوٹیج دکھائیں گے.والدین کے مطابق بچے کی موت کیسے ہوئی،اسکول والے کوئی معلومات نہیں دے رہے، الٹا خاموش رہنے کا کہا جارہا ہے.دوسری جانب بچے کی پراسرار موت کے بعد اسکول دو روز کے لئے بند ہے، انتظامیہ نے بینرلگا دیا.واضح رہے کہ اسکول کی چھت پرتین کلاسیں ہیں، جب کہ باؤنڈری وال نہ ہونے کے برابرہے.حبیب اللہ کی موت کا معمہ حل کرنے کے لیے پرنسپل سے سی سی ٹی وی کے بارے میں سوال کیا، تو وہ بات گول کر گئے.پرنسپل سےسوال کیا کہ کیا اسکول میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں؟ جس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آپ کل آئیں، سب بتادوں گا، بچے نے دل برداشتہ ہوکر چھلانگ لگائی.معصوم حبیب اللہ کی موت اپنے پیچھے کئی سوالات چھوڑ گئی۔ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حبیب اللہ کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں ہوا؟یہ سوال بھی اہم ہے کہ چھت پر معصوم بچوں کی کلاسیں کس کی اجازت سے لگوائیں؟ کیا حبیب اللہ اساتذہ کےتشدد سے ڈرتا تھا؟ پھر اس سوال کا بھی جواب نہیں ملا کہ پولیس نے اب تک سی سی ٹی وی فوٹیج اپنے قبضےمیں کیوں نہیں لی؟ اور اس حساس معاملے کو فوراً خودکشی کیوں قرار دےدیا؟عوامی دباؤ کے بعد پولیس نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com