We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

خواجہ برادران کو ہیپی برتھ ڈے منانے کے لیے گرفتار نہیں کیاگیا ، فیاض الحسن چوہان

خواجہ برادران کو ہیپی برتھ ڈے منانے کے لیے گرفتار نہیں کیاگیا ، فیاض الحسن چوہان

خواجہ برادران یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ شالامار باغ کی سیر کو آئے ہیں جہاں ان کو مکمل پروٹوکول دیا جائے گا، صوبائی وزیر اطلاعات
فیاض الحسن چوہان کا خواجہ سعد رفیق کے نیب میں کھانا نہ ملنے اور رہن سہن پر پابندی کے شکوے پر ردعمل
لاہور (یو این این ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ خواجہ برادران کو نیب نے ہیپی برتھ ڈے منانے کے لیے گرفتار نہیں کیا کہ ان کے لیے انواع و اقسام کے کھانے تیار کیے جائیں۔جیل اور نیب حکام ملزموں اور مجرموں کو اپنے قوانین کے تحت ڈیل کرتے ہیں نا کہ ان کی مہمان نوازیوں میں مصروف رہتے ہیں۔وہ جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کی طرف سے نیب حکام پر گھر سے آنے والے کھانے اور رہن سہن پر گلہ کرنے کے حوالے سے ردعمل دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق عرف لوہے کے چنے والی سرکار نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر ملکی خزانے کو اربو ں کا ٹیکہ لگایا ہے۔ اب اگر نیب یا تحقیقاتی ادارے ان سے حساب مانگ رہے ہیں تو ان کو تکلیف ہو رہی ہے۔ خواجہ برادران کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ وہ کرپشن کے الزامات اور ان کی تحقیقات کے لیے نیب کی زیر حراست ہیں۔ جبکہ وہ شائد یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ شالامار باغ کی سیر کو آئے ہیں کہ نیب حکام ان کو مکمل پروٹوکول دیں گے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ملکی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے اب احتساب سے بچ نہیں پائیں گے۔ جب بھی سعد رفیق اور سلمان رفیق جیسے بد عنوان عناصر سے ان کی کرپشن کی طویل تاریخ کا حساب مانگا جاتا ہے تو بقول ان کے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ اب سے پہلے خواجہ برادران کا خیال تھا کہ ہم گندم کھاتے ہیں جبکہ عوام اور تحقیقاتی ادارے گھاس چرتے ہیں جنہیں ان کی چالاکیوں، مکاریوں اور عیاریوں کے بارے میں پتا نہیں چلے گا۔ اب تو خواجہ برادران کے خلاف سینکڑوں حساب کتاب نکل رہے ہیں جو انہی کے کھاتے میں جانے ہیں۔ اور ان سے مکمل پوچھ گچھ ہونی ہے۔ تحقیقاتی ادارے آزاد حیثیت میں کام کر رہے ہیں اور بد دیانت اور کرپٹ لوگوں کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔ کرپشن کا جھنڈا گاڑنے والوں کی چیخیں تو نکلیں گی کیونکہ اب وہ جان چکے ہیں کہ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے پاس لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف احتساب کا مینڈیٹ ہے لیکن یہ احتساب سپریم کورٹ، نیب اور آزاد عدلیہ کریں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com