We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

خصوصی افراد کو ان کے حقو ق دلوانے کے لیے مؤثر قانون سازی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،وزیر اطلاعات پنجاب

خصوصی افراد کو ان کے حقو ق دلوانے کے لیے مؤثر قانون سازی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،وزیر اطلاعات پنجاب

ایک دن خصوصی افراد کے لیے مخصوص کرنے کے بجائے سال کے365 دن خصوصی افراد کے لیے مخصوص کرنے کا حامی ہوں
پنجاب بھر میں جاری تربیتی پروگرامز کا مقصد خصوصی افراد کو ان کی استعداد کے مطابق ہنر دے کر خود کفیل بنانا ہے۔ فیاض الحسن چوہان
لاہور (یو این این)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد حساس اور منفرد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کو تعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کر کے ہی انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔ میں سال میں ایک دن خصوصی افراد کے لیے منانے کے بجائے سال کے تین سو پنسٹھ دن ان کی بحالی اور فلاح کے لیے مخصوص کرنے کا حامی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پلاک میں خصوصی افراد کی تنظیم مائیل سٹون اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کے تعاون سے خصوصی افراد کے حقو ق کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کے حقوق اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے کام کرنا ہماری اخلاقی مذہبی اور سماجی ذمہ داری ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد خصوصی افراد کے معاشی اور سماجی حقوق سے متعلق لوگوں میں آ گاہی پیدا کرنا ہے۔ خصوصی افراد اپنے عزم اور حوصلے سے زندگی کے نا مساعد حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اور ان کی اس کاوش میں حکومت پنجاب ان کی بھرپور مدد کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ پنجاب حکومت کے سپیشل ایجوکیشن کے ادارے پورے پنجاب میں خصوصی افراد کی بحالی اور تعلیم و تربیت کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے احسن طریقے سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں خصوصی لوگوں کی ترقی اور فلاح و بہبود شامل ہے۔ خصوصی افراد کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے موثر قانون سازی کریں گے۔ سال میں خصوصی افراد کا ایک دن منانے کے بجائے حکومت پنجاب سارا سال خصوصی افراد کے لیے وقف کرے گی۔ صوبائی وزیر کامزید کا کہنا تھا کہ اب ملک لوٹنے والوں کے بجائے خصوصی افراد کو سپیشل در جہ ملے گا ۔ میں یہ سمجھتاہوں کہ خصوصی افراد کا دل صرف ملک کی خوشحالی کے لیے دھڑکتا ہے۔ یہ تقریب جو آج یہاں پلاک میں ہوئی ہے یہ ہر سال اسی طرح پورے پنجاب میں ہونی چاہیے۔ میں آج کے دن تحریک انصاف کے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی خصوصی افراد کو ہر صورت قومی دھارے میں لائے گی۔ ثقافت میں بھی ان کو نمائندگی دی جائے گی۔ تقریب میں پرڈائریکٹرجنرل پلاک صغری صدف سمیت مہمانوں اور خصوصی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پلاک میں خصوصی افراد کے لیے پپٹ شو اورتفریحی میلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com