We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حیدرآباد کے رہائشی غیور محمد نے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے فارم حاصل کرلیا

حیدرآباد کے رہائشی غیور محمد نے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے فارم حاصل کرلیا

کراچی(یو این این) حیدرآباد کے رہائشی غیور محمد نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے فارم حاصل کرلیا، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کی آخری تاریخ27 اگست ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے سلسلہ شروع ہوگیا ہے، سندھ میں ہائی کورٹ سے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی دینے کا آغاز کردیا گیا ہے، خواہش مند رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ آفس سے کاغذات وصول کرسکتے ہیں۔حیدرآباد کے رہائشی غیور محمد نے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے فارم حاصل کرلیا ہے۔رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے صدراتی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کی آخری تاریخ27 اگست ہے، اور صدر مملکت کا انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی صوبائی پریذائیڈنگ افسران کے پاس ستائیس اگست دن بارہ بجے تک جمع کراسکتے ہیں ، جس کی جانچ پڑتال 29 اگست کو صبح 10 بجے ہوگی، امیدوار کاغذات نامزدگی 30 اگست کو دن 12 بجے تک واپس لے سکیں گے، جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز دن ایک بجے جاری کی جائے گی۔واضح رہے کہ صدراتی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی امیدوار ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں میں اس نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔خیال رہے صدر ممنون حسین کی آئینی مدت 9 ستمبر 2018 کو پوری ہورہی ہے ، صدر کی آئینی مدت پوری ہونے سے 30دن قبل انتخابات کرانے ہوتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com