We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حیدرآباد ، غیر قانونی مویشی منڈی قائم کر کے من مانی فیسیں وصول کی جارہی ہے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

حیدرآباد ، غیر قانونی مویشی منڈی قائم کر کے من مانی فیسیں وصول کی جارہی ہے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

لاہور (یو این این )چیئرمین القریش ہسپتال کے صاحبزادے محمد وسیم قریشی نے جے یو پی ، ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفےٰ محاذکے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر سے ان کے دفتر رکن الاسلام ہیرآباد میں ملاقات کی اور حیدرآبادمیں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام اور من مانی فیسوں کی وصولی اوراس ضمن میں قریشی برداری کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہٹری بائی پاس حیدرآباد میں غیر قانونی مویشی منڈی قائم کر کے بیوپاریوں سے من مانی فیسوں کی وصولی کی جارہی ہے ہر خریدو فروخت کرنے والے شخص سے فی جانور 3سے4ہزار روپے تک لئے جارہے ہیں جبکہ اب تک باقاعدہ طور پرضلعی انتظامیہ اور بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد نے کہیں مویشی منڈی کا اہتمام نہیں کیا ہے بروکراور بھتہ مافیاعید قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی سے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں جس کے باعث قریشی برداری میں شدید اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ حکمراں اس جانب کوئی توجہ دینے کیلئے تیار نہیں بلکہ ایسا لگتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ان بھتہ خوروں کے ساتھ مل گئی ہے اور اپنا کمیشن فکس کرلیا ہے وسیم قریشی نے بتایا کہ پنجاب میں عید قرباں کے موقع پر مویشی منڈی میں صرف50روپے کی پرچی دی جاتی ہے جبکہ کراچی میں ایک ہزار روپے کی پرچی کاٹی جارہی ہے اور حیدرآباد میں پورے ملک کے ریکارڈ توڑ کر3سے 4ہزار روپے فی جانور وصولی کی جارہی ہے جو قریشی برداری کے ساتھ ظلم ہے کیونکہ قریشی برداری کی اکثریت اس پیشہ سے وابستہ ہے اور اسے شدید مشکلات کا سامنا ہے صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پرمسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دیتے ہیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے معاملات میں تعاون کرے اور مویشی منڈیوں میں سہولیات فراہم کریں اور معقول فیس مقرر کی جائے تاکہ قربانی کرنے والوں پر اضافی بوجھ نہ پڑے لیکن افسوس کہ اب تک ضلعی انتظامیہ اور حیدرآباد میونسپل کاپوریشن اس جانب کوئی توجہ نہیں دے سکی ہے اور کچھ عناصر اپنی جیبیں بھرنے کیلئے من مانی فیسیں وصول کرکے بیوپاریوں اور خریداروں پر اضافی بوجھ ڈال رہے ہیں جس کا مقامی انتظامیہ کو فوری نوٹس لینا چاہئے اور غیر قانونی مویشی منڈی ختم کر کے ضلعی انتظامیہ اپنی نگرانی میں عوا م کو سہولت پہنچائے اگر حیدرآباد کی انتظامیہ نے اپنی روش تبدیل نہ کی توقریشی برداری کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاج کیا جائے گااور ہر فورم پر صدائے حق بلند کی جائے گی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com